Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے سہ روزہ سالانہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

سرگرمی،فوڈ فیسٹ اور سرسید ڈے کی تقریب کا اختتام پذیر ہوا*
آسنسول:۔سہ روزہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کی گئی اس کے بعد قومی ترانہ بچوں نے پیش کیا۔  اسکول ہذا کے ڈائرکٹر جناب الحاج ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب کے ہاتھوں  پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔۔ پہلے دن طلباء و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی جس میں ڈرامہ، نعت خوانی، بیت بازی اور بھارتی ریاستوں کی نمائندگی  اور فینسی ڈریس میں شامل تھے۔طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا اور تقریب میں موجود مہمانان نے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام کی نقابت ذمہ داری جناب ادیب انصاری اور شکیل احمد نے سنبھالی ہوئی تھی۔ثقافتی انچارج رخسار شبنم اور فوزیہ خانم نے بہت بحسن خوبی طریقے سے پہلے دن کا پروگرام انجام دئیے۔
آج دانش گاہ اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول میں سہ روزہ پروگرام کا آج دوسرا دن تھا۔16/اکتوبر 2024؁ء کو منعقد فوڈ فیسٹ ایک شاندار پروگرام کے طور پر ابھرا جس میں کل 15 اسٹال لگائے گئے تھے اور ہر اسٹال پر تین اے چار کھانے کی اشیاء رکھی گئی تھی۔ کلاس ششم سے کلاس بارہوں تک کے طلباء وطالبات نے اپنے اپنے اسٹالزپر کھانے کی اشیاء پیش کیں۔ ایک بڑی تعداد می سرپرست حضرات موجود تھے جنہوں نے مزیدار کھانوں کا لطف اٹھایا اور طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شاندار محنت کو سراہا۔
پروگرام میں بہت سے معززین نے شرکت کی اور آسنسول ساؤتھ پولیس کے انچارج مسٹر کوشک کنڈو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو مستقبل میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کی۔اس فوڈ فیسٹ میں طلباء و طالبات کے ساتھ دانشی اساتذہ  اور استانیاں بھی پروگرام کا کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں کافی محنت کی۔ہم تمام سرپرستوں، اساتذہ اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی محنت کی بدولت دوسرا دن کا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
آخری دن سرسید احمد خاں، مولانا ابوالکلام آزاد اور سر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیس کرتے ہوئے سیمنار کا انعقاد کیا۔ اس میں طلباء وطالبات نے سیمینار اور کوئز مقابلوں میں شرکت کی۔ سر سید ڈے کے موقعے پر ہائر سکنڈری کے طلباء و طالبات نے Mock Parliamentپر ایک ڈرامہ پیش کیا۔ مہمانان خصوصی نے اس ڈرامہ کا بھر پور لطف اندوز ہوئے۔دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول میں شبلی لائبریری کا افتتاح آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر شری ابھجیت گھٹگ نے کی۔جناب وسیم الحق، شری گروداس چٹرجی، شری راجیش تیواری، جناب وجیہ الدین جمال، جناب ریاض اتکلی، جناب ابو کرنین،ٹرٹسٹی ممبران جناب بلال حسن، جناب حسن ممتاز، جناب فیروز احمد پاشا، ہیڈماسٹرس جناب وکیل احمد، جناب خالد سیف، جناب شہباز عالم،ہیڈ مسٹریس محترمہ دل افروز، محترمہ رخسار شبنم، محترمہ فوزیہ خانم، محترمہ ذرین تاج صدیقی، جناب ادیب انصاری، جناب شکیل احمد، جنام عظیم خان، جناب شمیم انور، جناب جعفر اقبال،سکریٹری جناب محمد مسرور عالم بھی شامل تھے۔آخر میں حافظ عبیداللہ نے دعاء کی اورسکریٹری جناب محمد مسرور عالم نے ووٹ آف تھیکنس کے ساتھ ہی سہ روزہ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔

Oplus_131106