Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دی کریسنٹ اسکول آزاد نگر برن پور میں ایک افتتاحی اور تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

دی کریسنٹ اسکول آزاد نگر برن پور میں ایک افتتاحی اور تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول ہذا کے ڈائریکٹر و بانی محمد سمیع اللہ ایڈوکیٹ، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی اور محمد جاوید کی والدہ محترمہ بی بی آمینہ خاتون نے اسکول بلڈنگ کی تیسری منزل پر نو تعمیر سماجی خدمت گار شیر علی آڈیٹوریم اور اسکول کیمپس میں نو تعمیر بی بی آمینہ شیشو پارک کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں اسکول ہذا کے ڈائریکٹر محمد سمیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے والد شیر علی ملک کی آزادی کی جدوجہد میں شریک رہے لیکن انہیں فریڈم فائٹر کا خطاب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تاحیات ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل رہے اور سماجی و فلاحی کاموں کو انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آڈیٹوریم ان کے نام معنون کر کے خود کو فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس خاص موقعے پر مرحوم شیر علی کی اہلیہ بی بی آمینہ خاتون اور ان کے بیٹے و بیٹیاں، پوتے اور اہل خانہ کے بہت سارے ممبران کے علاوہ دیگر مہمانان، اسکول کے اساتذہ کرام و استانیاں اور اسکولی طلباء و طالبات موجود رہیں۔ واضح ہو کہ گذشتہ دنوں اسکول ہذا کے زیر اہتمام ایک میگا ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے انعام یافتگان کو انعامات سے نوازا گیا ۔