Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رحمانی 30 کے طلبہ نے ایک بار پھر JEE Advanced 2025 میں کامیابی کا پرچم لہرایا۔ 35 طلبہ کامیاب رحمانی 30 رجسٹریشن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 13 جون 2025

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

<span;><span;>*  *پریس ریلیز* :

رحمانی 30 فخر کے ساتھ اطلاع دے رہا ہے کہ اس کے طلبہ نے ایک بار پھر JEE Advanced 2025 کے سب سے مشکل انجینئرنگ داخلہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انڈین انسٹیٹیوٹس آف ٹیکنالوجی (IITs) ہندوستان کے سب سے معیاری اور باوقار انجینئرنگ اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان اداروں میں داخلے کے لیے طلبہ کو پہلے JEE Mains امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس سال، رحمانی 30 کے 254 طلبہ (جن میں NEET کے امیدوار بھی شامل ہیں) نے JEE Mains میں شرکت کی، جن میں سے 178 نے کامیابی حاصل کی اور JEE Advanced کے لیے اہل قرار پائے۔ ان میں سے 107 طلبہ نے فائنل امتحان میں شرکت کی اور 35 طلبہ IITs میں داخلے کے لیے کامیاب قرار پائے — جو کہ ایک غیر معمولی کامیابی کا تناسب ہے۔ گزشتہ سال یہ کامیابی کا تناسب % 19.5 (فیصد) تھا، جبکہ اس سال یہ بڑھ کر % 32.7  (فیصد) ہو گیا ہے۔ الحمد للہ

حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب، امیرِ شریعت بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و سرپرستِ رحمانی 30 نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ، اساتذہ، رہنماؤں اور سرپرستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خواب کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام افراد سے اس کارِ خیر سے جڑے رہنے اور اس مشن کو آگے بڑھانے کی اپیل کی، اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار پر قائم رہنے کی ترغیب دی۔

نئی نسل کی ابتدائی سطح پر تربیت اور ذہنی نشوونما کے لیے رحمانی 30 نے جماعت 8 اور 9 کے طلبہ کے داخلے کھول دیے ہیں، تاکہ جلد ہی تعلیمی قابلیت اور ہمہ جہت ترقی کی بنیاد ڈالی جا سکے۔ یہ پہل “رحمانی 30 جونیئر” کے عنوان سے کی گئی ہے، جو حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وژن کے مطابق “انتخابی ماڈل” سے “تشکیلی ماڈل” کی جانب ایک بڑا قدم ہے — تاکہ صرف کامیاب طلبہ کا انتخاب نہ ہو بلکہ کامیابیاں تخلیق کی جائیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دسویں جماعت تک طلبہ کو اس طور تیار کیا جائے کہ وہ اپنی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق بہتر کیریئر کا انتخاب خود اعتماد کے ساتھ کر سکیں، اور محض کمزوری یا معاشرتی دباؤ کی بنیاد پر سمجھوتہ نہ کریں۔

امبیسیڈرز، پارٹنر اسکول اور والدین کی مسلسل درخواست اور حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی رہنمائی کے تحت، اس سال نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور داخلہ فارم دوبارہ کھول دیے گئے ہیں جسکی آخری تاریخ 13 جون 2025 ہے۔

رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس (رحمانی 30) کے مراکز نہ صرف پٹنہ میں بلکہ جہان آباد (بہار)، حیدرآباد، بنگلور، اورنگ آباد، علی گڑھ، پونے اور غازی آباد جیسے شہروں میں بھی قائم ہیں، جہاں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ — بشمول این آر آئی طلباء ملک کے سب سے مشکل مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلا شبہ، رحمانی 30 اب کامیابی کی ایک علامت بن چکا ہے۔

مستقبل کی کامیابی کا عہد
JEE Advanced 2025 میں اس شاندار کامیابی کے ساتھ، رحمانی 30 اپنے طلبہ کی محنت اور عزم کی قدر کرتا ہے اور تعلیمی میدان میں رہنمائی و تعاون کے تسلسل کے وعدے کو دہراتا ہے۔ ادارہ اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ وہ نوجوان صلاحیتوں کی پرورش، مؤثر شراکت داری، اور ایک مثبت سماج کے قیام کے لیے کوشاں رہے گا۔انشاء اللہ