پریس ریلیز | 18 نومبر 2025
رحمانی پروگرام آف ایکسیلینس (رحمانی30) نے نئے سال 2026 کے داخلے کیلے رجسٹریشن شروع کر دیے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد جماعت 11 اور 12 میں اعلیٰ معیار کی تعلیم دینا اور اقلیتی طلبہ کو IIT-JEE, NEET,CA,CMA, CS, CLAT اور NDA جیسے قومی امتحانات کی تیاری کرانا ہے۔ اس سال داخلہ امتحان پورے ملک میں روایتی آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔
آن لائن فارم رحمانی30 ویب سائٹ www.rahmanimission.org پر موجود ہیں۔ جماعت 7, 8 یا 10 میں پڑھنے والے مسلم طلباء اور طالبات (جو فروری/مارچ 2026 میں بورڈ امتحان دیں گے) درخواست دے سکتے ہیں۔ امتحان سے متعلق تمام معلومات SMS، واٹس ایپ چینل، ای میل اور آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے دی جائیں گی۔ امیدوار بروقت اطلاع کے لیے **Email Notification Group (http://tinyurl.com/R30-EmailGrp)** WhatsApp Channel (http://tinyurl.com/R30-Channel-WhatsApp) اور YouTube Channel (https://tinyurl.com/fikronazar) کو فالو کر سکتے ہیں۔
داخلہ امتحان کا نصاب CBSE, CISCE اور دیگر اہم ریاستی بورڈز کے مشترکہ بنیادی سلیبس پر مشتمل ہوگا۔ مضامین میں ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی، سوشل سائنس، انگلش، اسلامک اسٹڈیز، مینٹل میتھس اور ایپٹیٹیوڈ شامل ہیں۔
رحمانی 30 کی اس سال کی نمایاں کامیابیاں
اس سال رحمانی30 نے کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں—کورونا کے بعد شاندار MBBS سیٹیں، بہترین IIT نتائج، اور کامرس شعبے میں اہم پیش رفت، جس میں پروگرام کا پہلا CA گریجویٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ 40 طلبہ CA کے آخری مرحلے تک پہنچے ہیں، جو انجینئرنگ، میڈیکل، تحقیق اور فنانس کے شعبوں میں بڑھتے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔
رحمانی30 کے طلبہ نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی: 37 طلبہ IIT-JEE Advanced میں کامیاب ہوئے، 206 طلبہ JEE Mains میں کامیاب ہوئے، اور 131 طلبہ کو Institutes of National Importance میں داخلہ ملا۔ اس کے ساتھ WB-JEE میں 100 فیصد نتیجہ (68/68) اور MH-CET میں100 فیصد نتیجہ (3/3) حاصل ہوا۔
میڈیکل(NEET) میں 97.53 فیصد کوالیفیکیشن— 74 سرکاری MBBS سیٹیں اور 15 سرکاری BDS سیٹیں (کاؤنسلنگ ابھی جاری ہے)۔
تحقیقی شعبے میں 16 آئی آئی ایس ای آر رینک، 1 آئی ایس آئی کولکاتا سلیکشن، اور 23 ایس او ایف لیول-2 ایوارڈ شامل ہیں۔ کامرس میں 7 سی ایم اے فاؤنڈیشن، 3 سی اے انٹرمیڈیٹ، سی اے فآؤنڈیشن میں 100فیصد نتیجہ، ۔4 سی ایم اے انٹرمیڈیٹ، 11 آئی سی اے آئی ایوارڈ، 1 سی ایس ایگزیکٹو، 1 سی ایس پروفیشنل گروپ-1 کامیابی شامل ہیں۔ یہ تمام نتائج رحمانی30 کی اعلیٰ تعلیمی معیار، طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کو ثابت کرتے ہیں۔
قیادت کا پیغام
امیرِ شریعت، سجادہ نشین خانقاہ رحمانی، مونگیرسرپرست، رحمانی30 حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے اپنے محترم والد حضرت مولانا محمد ولی رحمانیؒ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم — خاص طور پر سائنس، ریاضی،قانونی اور سماجی علوم — میں آگے بڑھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمانی30 اسی مقصد اور نیت کے ساتھ اس مشن کو محنت اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔
اُنہوں نے والدین، اساتذہ، اداروں کے ذمہ داران اور برادری کے اہلِ فکر حضرات سے اپیل کی:
“آئیے ہم سب مل کر اس تعلیمی کوشش کو مضبوط کریں، تاکہ ہماری نئی نسل کو بہتر رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مواقع میسر ہوں، اور وہ تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھا کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں.”










