Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سخت نگرانی اور خصوصی انتظامات کے ساتھ مدھیامک امتحان کا آغاز*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

سوموار کے دن سخت نگرانی میں ریاست بھر میں مدھیامک اور مدرسہ بورڈ امتحان کی شروعات ہوءی۔مدھیامک امتحان 22 فروری تک جاری رہے گا ۔ مغربی بنگال میں کل 9 لاکھ 84 ہزار 953 طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ان میں طالبات کی تعداد 5 لاکھ 55ہزار 950 اور طلبا کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 803ہے۔علاوہ ازیں عدالت کی ہدایت کے بعد 181 امیدواروں نے فارم کی خانہ پری کی تھی۔ان میں سے 141 کو سنیچر کے دن ایڈمٹ کارڈ ملا۔اتوار کے دن بقیہ لوگوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ دیا گیا۔پیپر لیک روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔امیدواروں کی جانچ اساتذہ ہی کریں گے۔امتحان شروع ہونے سے قبل الیکٹرونک گیزٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گءی۔صبح 9:30 بجے امتحان مراکز میں امیدوار داخل ہوئے ۔2683 مراکز میں امتحان لیے جارہے ہیں۔ایڈیشنل مراکز سپر واءزر کو دو دو فون دیے گیے ہیں۔