Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سرسوتی پوجا اور نیتاجی جینتی کے موقع پر برن پور میں علامتی احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

سرسوتی پوجا اور دیش نائک نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یومِ پیدائش کے موقع پر برن پور میں ایک منفرد اور علامتی احتجاج دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر برن پور بوائز ہائی اسکول کے موجودہ اور سابق طلبہ نے مل کر اسکول کی صد سالہ تکمیل کے موقع پر کیک کاٹ کر اپنی وابستگی اور جذبات کا اظہار کیا۔ قابلِ ذکر ہے کہ سیل۔ آئی ایس پی کے تحت آنے والے اسکولوں کو بند کرنے یا نجی ہاتھوں میں سونپنے کے سیل–آئی ایس پی انتظامیہ کے اقدام کے باعث اسکول کا باقاعدہ صد سالہ جشن منانے کی اجازت نہیں دی گئی، نہ ہی اسکول انتظامیہ اور طلبہ کو اس کی اجازت دی گئی۔ اسی فیصلے کے خلاف سابق طلبہ میں گہری ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس کے بعد سابق طلبہ نے دیش نائک نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کے سامنے ڈی آئی سی سرجیت مشرا، ای ڈی، سی جی ایم اور دیگر اعلیٰ افسران کو گلاب کے پھول پیش کرتے ہوئے برن پور کی شان اور تاریخی حیثیت رکھنے والے تعلیمی اداروں کو بند کیے جانے کے خلاف ایک پرامن اور انوکھا احتجاج درج کرایا۔ اس موقع پر سابق طالب علم اشوک رودرا نے کہا کہ برن پور بوائز ہائی اسکول جیسے قدیم اور باوقار ادارے صرف تعلیمی مراکز نہیں بلکہ شہر کی تہذیبی اور تعلیمی شناخت ہیں، جنہیں کسی بھی صورت بند نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ سابق طلبہ نے مطالبہ کیا کہ سیل–آئی ایس پی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور ان تاریخی اسکولوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے۔