Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سری پور اردو پرائمری اسکول میں ماسٹر رحمت علی خان کو دیا گیا الوداعیہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جس طرح دن کے ساتھ رات،زندگی کے ساتھ موت اورخوشی کے ساتھ غم کا رشتہ ہے ٹھیک اسی طرح ملازمت کے ساتھ سبکدوشی کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے۔سرکاری ملازم جیسے ہی اپنی عمر کے ساتھ سال مکمل کرتے ہیں انہیں ملازمت سے سبکدوش کردیا جاتا ہے۔اسی ضابطے کی پابندی کرتے ہوئے سری پور اردو فری پرائمری اسکول کے معاون مدرس محمد رحمت علی خان بھی گزشتہ 31جنوری کواپنی ملازمت کے قریب 25سال مکمل کرنے بعد سبکدوش ہوگئے ۔ان کے اعزاز میں بدھ کے دن اسکول کے میدان میں ایک پروقار الوداعیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسکول کے سابق ٹیچر انچارج اور روحانی معالج الحاج مولانا امجد علی اشرفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اسی اسکول کے معاون معلم امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دئیے۔تقریب کاآغاز اسکول کے ہیڈٹیچر محمد پرویز عالم نے اسکول کا پرچم لہرا کر کیا۔بعدازاں اسکول کے طلبہ حسن رضا اور طیبہ نوری نے تعلیمی ترانہ کےساتھ اسکول کےطلبہ نےماسٹر محمد آفتاب عالم کے ساتھ مل کر ایک بہت ہی جذباتی ڈرامہ پیش کیا۔دوران پروگرام ماسٹر محمد اختر حسین،ماسٹر نیراقبال،حافظ ابوالحسن،ماسٹر محمد شہنواز عالم،ماسثر امتیاز اختر سمیت مولانا ساجداشرفی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے رحمت علی خان کی خدمات کی ستائش کی اور ان کی لمبی وپرسکون زندگی کی دعائیں بھی دئیے۔دوران پروگرام زونل اسپورٹس سے لے کر سرکل ،سب ڈیویژن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس تک سری پوراردو فری پرائمری اسکول کےطلباوطالبات نےجس جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور کل 43انعامات حاصل کرکے پہلے زونل اور پھر سرکل اسپورٹس میں ننگھا سی آر سی چمپئین ہونے کا خطاب حاصل کیاان تمام بچے وبچیوں کو اعزاز واکرام سے نوازہ گیا۔اس موقعےپر ڈسٹرکٹ اسپورٹس میں پہنچنے اوریوگا وجمناسٹک میں کامیاب ہونے والے فرمان خورشید اور گلناز پروین نے اپنے فن کا بہترین نمونہ بھی پیش کیا۔اسپورٹس انچارج ماسٹر محمد مختار عالم نے بڑی تفصیل کے ساتھ اسپورٹس کی کامیابی ،بچوں کی محنت ولگن،ساتھی اساتذہ میں آفتاب عالم،شبیر احمد اور اختر رضا کی معاونت اور کوششوں کی ستائش کی۔ آخر میں سبکدوش استاد ماسٹر رحمت علی خان کو اسکول کی جانب سے ساتھ ہی ساتھ مہمان اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے تحائف پیش کئے جذبات سے مغلوب رحمت علی خان نے نم آنکھوں سے سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔افتتاحی تقریر ہیڈ ٹیچر محمد پرویز عالم نے کی ۔پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں ہیڈٹیچر محمد پرویز عالم کے ساتھ محمد مختار عالم ،مولانا محمد ساجد اشرفی،محمدامتیازالدین،محمد حمید ،محمد مختارعالم،محمد فضل الرحمان ،شبیر احمد،محمد اختر رضا ،محمد آفتاب عالم اور امتیاز احمد انصاری کی کوششیں قابل ذکر ہیں

Admission Going on..