Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے اساتذہ پی ایچ ڈی نگراں مقرر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے اساتذہ پی ایچ ڈی نگراں مقرر*

*امراوتی (پریس ریلیز):* سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی، امراوتی نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف کالجوں سے وابستہ اردو و فارسی کے پانچ اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں (ریسرچ گائیڈ) کے طور پر منظوری دی ہے۔ یونیورسٹی کے اس اقدام سے اردو اور فارسی زبان و ادب میں اعلیٰ تحقیق (Ph.D) کرنے والے طلبہ کو زبردست فائدہ پہنچے گا اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق، جن اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر محمد عظیم الدین (صدر شعبہ اردو، آرٹس کامرس کالج بیودہ، امراوتی)، پروفیسر ڈاکٹر انجم ناہید عبدالکلیم (صدر شعبہ اردو، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم)، ڈاکٹر فرحانہ اعظمی (صدر شعبہ اردو، منگساجی مہاراج مہاودیالیہ، داروہ، ضلع واشم)، ڈاکٹر نزہت پروین محمد غوث (شعبہ اردو، گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراوتی) اور ڈاکٹر سید رمیز سید وسیم (صدر شعبہ فارسی، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم) شامل ہیں۔

ان تمام اساتذہ کی اس شاندار تعلیمی کامیابی اور بحیثیت پی ایچ ڈی گائیڈ تقرری پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے متعلقہ کالجوں کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے انہیں تہنیت اور دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی ماہرانہ رہنمائی میں مستقبل کے محققین معیاری اور وقیع تحقیقی مقالے تحریر کر سکیں گے۔