بچوں کی اسلام پسند تنظیم چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (سی آئی او) کے زیر اہتمام اتوار کے دن شمالی آسنسول اوکے روڈ میں واقع سید نذر الاسلام ہائی مدرسہ میں ایک بامقصد پروگرام “گرین کنونشن” کا انعقاد کیا گیا۔
موقعے پر آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق ، آسنسول کارپوریشن کے فنانس آفیسر احمد کمال فریدی سمیت حاجی قدم رسول ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر محمد شمشیر عالم ،ماڈرن نیشنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر الحاج امتیاز احمد راشد،برنپور ہائی اسکول کے سابق اسسٹنٹ ہیڈماسٹر الحاج غلام ربانی ، رانی گنج حلقہ کے جماعت اسلامی کے ناظم جاوید اقبال،چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن کے سرپرست اور جماعت اسلامی ہند کے ضلعی ناظم مشتاق احمداور سری پور اردو اسکول کے معلم امتیاز احمد انصاری ودیگر نہ صرف خصوصی طور پر موجود رہے بلکہ طلباء وطالبات اور سامعین کے سامنے” ماحولیات کا تحفظ کیوں اور کیسے ” کے عنوان سے قیمتی باتیں رکھیں۔ سبھی مقررین نے ننھے منے طلباء وطالبات کے معصوم ذہن کو بیدار کرنےکے ساتھ آنے والی نسل کو ماحول کے تحفظ کے تئیں کیا ذمہ داریاں ہیں ، اسے بتانے کی کوشش کئے ۔کنونشن کا آغاز سی آئی او کے فرحت اور فیاض نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔بعدازاں مختصر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔کنونشن سے قبل ہونے والے ڈرائنگ مقابلے میں اول ،دوئم اور سوئم مقام پانے والے طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔پروگرام کی نظامت ارمان سلطان بحسن وخوبی انجام دئیے۔