(امتیاز احمد انصاری ) :انجمن اردو فری پرائمری اسکول کے ہیڈ ٹیچر محمد نیر اقبال اور آسنسول کی نمائندہ شاعرہ غزالہ تبسم کی دختر ثانی شائزہ اقبال نے سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کے امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500کے امتحان میں کل 486 مارکس یعنی %97.2 سے بڑی کامیابی حاصل کی۔اس ہونہار بچی کی کامیابی ان معنوں میں بھی انفرادی اہمیت کا حامل ہے کہ اس نےکسی بھی مضمون کے لئے کوئی ٹیوشن نہیں لی اور اپنی ذاتی محنت اور اسکول کے اساتذہ کی رہنمائی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔سری ہری گلوبل اسکول کی طالبہ شائزہ اقبال نے انگریزی میں 97، ایکونومکس میں 99، بزنس اسٹڈیز میں 94، اکاؤنٹس میں 97 اور فزیکل ایجوکیشن میں 99 نمبرات پایا ہے۔مستقبل میں اس کا ارادہ ایم بی اے کرنے کا ہے۔واضح ہو کہ شائزہ کی بڑی بہن ایمن عائشہ این آئی ٹی درگاپور سے بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد ان دنوں حیدرآباد میں ایپل کمپنی میں انٹرن شپ کررہی ہے ۔بڑی بیٹی کی کامیابی کے بعد چھوٹی بیٹی کی بھی کامیابی کی جانب بڑھتے قدم کےلئے احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے نیراقبال اور غزالہ تبسم کو مبارکبادیاں پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔




















