Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مارواڑی یووا منچ رانی گنج نے اسکول کو دیا انورٹر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقعے پر جمعرات کے دن رانی گنج کے پی این مالیا روڈ میں واقع شری درگا ودیالیہ میں مارواڑی یووا منچ رانی گنج شاخ کے ممبران نے اسکول کو انورٹر عطیہ کیا اس کے علاوہ بچوں کے درمیان کچھ فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقعے پر منچ کے ممبران نے بچوں کے ساتھ تفریحی کھیل بھی کھیلے۔ اس سلسلے میں اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر پردیپ سنگھ راٹھور نے بتایا کہ انہوں نے مارواڑی یووا منچ رانی گنج شاخ کے ممبران کے سامنے اسکول کے اس مسئلے کو اٹھایا تھا کہ جب بجلی چلی جاتی ہے تو بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مارواڑی یووا منچ رانی گنج شاخ اور خاتون تنظیم دیوی شکتی کو مبارکباد پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیم ہمیشہ سماج کے لیے بہتر سے بہتر کام کرتی رہتی ہے۔ اس خاص موقعے پر اسکول ہذا کے اساتذہ نے بھی بچوں کا رنگارنگ پروگرام ترتیب دیا تھا۔جسے گارجین اور وہاں موجود لوگوں نے خوب خوب پسند کیا ۔