Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ماسٹر حافظ ابوالحسن ملازمت سے سبکدوش،الوداعی تقریب کا اہتمام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ہیرا پور سرکل کے نورعلی آزاد نگر اردو فری پرائمری اسکول کے معاون معلم ماسٹر حافظ ابوالحسن 33سال 4ماہ اور 17دن کی طویل تدریسی خدمات انجام دے کر منگل کے دن زندگی کے 60سال مکمل کرنے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔واضح ہوکہ 13دسمبر 1991کو جموڑیہ سرکل کے سری پور اردو فری پرائمری اسکول میں بہ حیثیت معاون معلم ان کی تقرری ہوئی تھی جہاں اخرکے چند سال ٹیچرانچارج کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے کے بعد 22فروری 2022کو اپنے گھر سوسٹی نگر اسمعیل کے بالکل قریب نورعلی آزاد نگر اردو فری پرائمری اسکول میں ٹرانسفر لے کر چلے آئے اور اسی اسکول سے ملازمت کا آخری دن گذار کر منگل کے دن سبکدوش ہوئے۔ان کی سبکدوشی پر اسکول کی ہیڈمسٹریس قمرالنساء کی قیادت میں اسکول کے تدریسی عملہ میں شامل ماسٹر محمد مدثر،ماسٹر اشرف ندیم اورماسٹر مہتاب عالم نے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب کی صدارت سری پوراردو فری پرائمری کے سابق ٹیچر انچارج اور روحانی معالج الحاج محمد امجد علی اشرفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سری پور اردو فری پرائمری اسکول کے معلم امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دئیے۔اس الوداعی تقریب کی زینت بڑھانے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے والوں میں سری پور اردو فری پرائمری اسکول کے سابق ٹیچر انچارج محمد اختر حسین و محمد حمید، انجمن فری پرائمری اسکول کے ہیڈٹیچر نیراقبال،پنوڑیہ ہاٹ تولہ اردو فری پرائمری اسکول کے ہیڈٹیچر سید محمد شاکر،اسلامیہ فری پرائمری اسکول کے محمد امتیاز اختر،عالم نگر اردو فری پرائمری اسکول کے شکیل انجم اورمقامی بزرگ محمد معصوم کے نام قابل ذکر ہیں۔سبھوں نے ماسٹر حافظ ابوالحسن کی بشری خوبیوں اور تدریسی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور تحائف بھی پیش کئے۔اسکول کے منجملہ اساتذہ اور ننھے منے طلباءوطالبات نے بھی تحفے کی شکل میں محبتوں کا نذرانہ پیش کیا۔افتتاحی کلمات ماسٹر محمد مدثر ادا کئے جبکہ ماسٹر حافظ ابوالحسن نے اظہار تشکر کے دوران تمام مہمانوں کے ساتھ ساتھی اساتذہ کرام اور ہیڈمسٹریس سمیت طلباء وطالبات کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔الوداعی تقریب کااختتام صدر مجلس الحاج محمد امجد علی اشرفی کے صدارتی خطبہ اور دعاء پر ہوا۔پروگرام کاآغاز اسی اسکول کے درجہ چہارم کے طالب علم محمد اذہان کے تلاوت کلام پاک اور درجہ سوئم کی طالبہ ثانیہ کے نعت کے ذریعہ ہوا۔بعد تقریب تمام مہمانوں کے لئے پرتکلف ظہرانہ کا بھی نظم کیا گیا۔