Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ملت اکیڈمی میں چھ ماہی سرٹیفکٹ کورس کی تقسیم کا پروگرام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

شمالی آسنسول کے اوکے روڈ میں واقع ملت اکاڈمی میں آسنسول ٹاؤن نیتاجی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک لمبے عرصے سے بچیوں اور خواتین کو خودکفیل بنانے کے مقصد سے سلائی کڑھائی کے ساتھ، کیک کی تیاری اور مہندی لگانے کا چھ ماہی سرٹیفکٹ کورس کرایا جاتا رہا ہے۔ اسی کڑی کے طور پر منگل کے دن اسی اسکول کے احاطے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران مذکورہ کورسیز مکمل کرنے والی طالبات کے درمیان اسناد تقسیم کئے گئے۔پروگرام کی صدارت جہانگیری محلہ مسجد کے امام وخطیب مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض امتیاز احمد انصاری انجام دئیے ۔موقعے پر حاجی قدم رسول ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر شمشیر عالم، شکشا بندھو مختار عالم، سماجی کارکنان میں شامل محمد صلاح الدین اور محمد اسلم خان خصوصی طور پر نہ صرف موجود رہے بلکہ سوسائٹی کے سکریٹری خالد پرویز اور صدر ماسٹر اظہار عالم کی کوششوں کی ستائش کی اور طالبات کو نیک مشوروں سے بھی نوازہ۔

ان ہی مہمانوں کے ہاتھوں سرٹیفکٹ کے ساتھ مذکورہ تمام کورسیز میں اول،دوئم اور سوئم مقام پانے والی خوش نصیب طالبات کو مومنٹو بھی پیش کئے گئے۔ اسی اسکول میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے زیر اہتمام چلنے والے مفت کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم درجہ دہم کے طلبہ کو الوداعیہ بھی دیا گیااور انہیں بھی انعامات اور دعاؤں سے نوازا گیا۔ علاؤہ ازیں کوچنگ کے اساتذہ کے علاؤہ چھ ماہی کورسیز کی تیاری کرانے والی استانیوں میں شامل حنا فردوس،رومانہ پروین،نیہا پروین،نکہت پروین،نازیہ پروین،عظمی فردوس اورام فردوس کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کئے گئے ۔