Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کڈس نے کیانتائج کا اعلان، رانی گنج کا سندیپ کمار بنگال ٹاپر* *آسنسول سمیت پچھم بردوان ضلع کے 71 طلبہ نے ٹاپروں میں جگہ بنائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول* : کولکاتہ کی معروف تعلیمی تنظیم کبیتیرتھا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈاسٹڈیز (KIDS) نےگذشتہ 7دسمبر 2025 کو ریاست بھر کے اردو،ہندی اور بنگلہ میڈیم کے درجہ نہم تا دوازدہم کے طلباء وطالبات کا اسٹوڈنٹس ایوالیویشن ٹسٹ(SET) کاانعقاد کیا تھا۔ کڈس کے جنرل سکریٹری اور حکومت مغربی بنگال کے سابق ایڈیشنل لیبر کمشنر محمد رضوان نے گزشتہ 28فروری کو مذکورہ امتحان کے نتائج کا اعلان کولکاتہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا تھا۔8 مارچ اتوار کے دن کڈس کے آسنسول زون کے نتائج کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں آسنسول زون  کے کوآرڈی نیٹر امتیاز احمد انصاری نے رانی گنج کے کوآرڈینیٹر محمد افتخار،ماسٹر محمد سلیمان اور ڈاکٹر انوارالحق کی موجودگی میں آسنسول رحمانیہ ہائی اسکول میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔میڈیا کو تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے امتیاز احمد انصاری نے بتایا کہ  ریاست بھر کے 12 سنٹروں میں  7  اضلاع کےکل 10100طلباء وطالبات اس امتحان میں شامل ہوئےتھے  اور ایک سو نمبروں کے MCQ طرز کے سوالات کے جوابات OMR شیٹ پر دیا  تھا۔خوشی کی بات ہے کہ ان میں  3255طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کڈس نے پہلے سے یہ اعلان کررکھا تھا کہ اس امتحان کے ٹاپ ٹین، سبجیکٹ ٹاپر،اس مضمون کے پڑھانے والے اساتذہ،ٹاپرطلبہ  کے گارجین اور بہتر کارکردگی کرنے والے تین اسکولوں کو ایوارڈ سے نوازہ جائے گا ۔چنانچہ نتائج کے سامنے آنے کے بعد کولکاتہ گارڈن ریچ کی بنگلہ میڈیم کی درجہ نہم کی طالبہ عالیہ خاتون اور رانی گنج ہندی میڈیم مارواڑی سناتن ودیا لیہ کےدرجہ دوازدہم کامرس کا طالب علم سندیپ کمار نے 85 فیصد مارکس حاصل کرکے ریاستی سطح پر ٹاپر مقام حاصل کیا ہے۔ان کے علاؤہ درجہ نہم، دہم،درجہ یازدہم(ارٹس،کامرس ،سائنس) اور درجہ دوازدہم( آرٹس ،کامرس، سائنس)کے اول و دوئم مقام حاصل کرنے والے اوور آل 19ٹاپرس ہیں۔ غور طلب ہے کہ مارکس یکساں ہونے کی وجہ کر ٹاپ ٹین میں 150 طلبہ نے جگہ بنائی ہے۔ ان سبھوں کو ان کے رینک کے اعتبار سے ایک ہزار سے لے کر دس ہزار روپئے تک اسکالرشپ دی جائے گی۔ اس کے علاؤہ ان کے گارجینوں کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ یہی نہیں مختلف مضامین کے 67 ٹاپر طلبہ اور ان مضامین کے پڑھانے والے اساتذہ واستانی کو بھی ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ تین ٹاپ  اسکولوں کے طلبہ کی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے بنا پران اسکولوں کوبھی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔واضح ہوکہ جہاں ایک طرف رانی گنج ماڑواری سناتن ودیا لیہ کے ہونہار طالب علم سندیپ کمار ریاستی سطح پر ٹاپر ہوئے وہیں اس اسکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر  اسکول کٹیگری میں  بھی دوسرا انعام کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام ایوارڈ یافتگان کو اسی مہینے کی 29 تاریخ کو کولکاتہ کے نیشنل لائبریری میں ہونے والے کڈس کے مرکزی پروگرام میں ایوارڈ کی رقم حوالے کی جائے گی۔ واضح ہوکہ کڈس کے اس امتحان کامارکس شیٹ اپنی نوعیت کا انفرادی مارکس شیٹ ہے کیونکہ شاید پورے ہندوستان میں پہلی بار طلبہ کے OMR شیٹ پر دئیے گئے جواب کو اسکین کرکے مارکس شیٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کی چہار جانب سے ستائش کی جارہی ہےاور کڈس کےروح رواں محمد رضوان اور ٹیکنکل ٹیم کے ماہر اقبال انصاری کو خصوصی مبارکباد پیش کیا گیا۔