*ہیڈ ٹیچر محمد معیز عالم ملازمت سے سبکدوش سادہ مگر پروقارالوداعیہ تقریب کاکیا گیا اہتمام*

شمالی آسنسول حاجی نگر سے تعلق رکھنے والے ربانیہ فری پرائمری اسکول کے ہیڈ ٹیچر محمد معیز عالم ہفتہ کے دن اپنی ملازمت کا تقریباً 26 سال مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہونے کی وجہ کر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران انہیں ساتھی اساتذہ و استانیوں نے تحسینی کلمات ادا کرتے ہوئے اور پرسکون زندگی کی دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا ساتھ ہی خلوص ومحبت کا نذرانہ کی شکل میں تحائف بھی پیش کئے۔واضح ہوکہ محمد معیز عالم نے 1999میں بحیثیت معاون معلم انجمن فری پرائمری اسکول جوائن کیا تھااور گزشتہ 18 مہینوں سے ربانیہ فری پرائمری اسکول میں ہیڈ ٹیچر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔نیک ، مخلص اور ملنسار طبیعت کے مالک ہونے کی وجہ کر ساتھی اساتذہ میں بے حد احترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی الوداعی تقریب میں ربانیہ فری پرائمری اسکول کے علاؤہ انجمن فری پرائمری اور بودھا فری پرائمری اسکول کے اساتذہ واستانیاں شامل رہیں جن میں محمد نعمت اللہ، نیت اقبال ،انیس مختار،سظہار عالم،اویس محسن،تنویر عالم،فرحانہ پروین، آسیہ پروین ، آبشار ترنم،ثریا پروین کے علاؤہ اسکول کی زمہ داریاں سنبھالنے والے نئے ٹیچر انچارج انظار احمدودیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔










