Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*یومِ اطفال کے موقع پر جامعہ کے زیر اہتمام شاندار مسابقہ خطابت و اذان کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مورخہ 14 نومبر یومِ اطفال کے موقع پر جامعہ مظفریہ میں انجمن شیخ الہند کے زیر اہتمام ماہانہ مسابقہ خطابت و اذان کا انعقاد کیا گیا۔ اس بزم میں طلباء نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ پروگرام میں حکم کی حیثیت سے جامعہ کے استاد مولانا عمیر عبداللہ اور مسجد بیت السلام مکھو محلہ کے خطیب و امام مولانا اکرام الحق صاحب موجود تھے۔
بزم کی صدارت جامعہ مظفریہ کے مہتمم مولانا فردوس احمد نعمانی صاحب نے فرمائی، جبکہ نقابت کے فرائض علقمہ فردوس متعلم عربی چہارم نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ مسابقہ خطابت میں کل 14 طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس میں اول، دوم اور سوم پوزیشنیں بالترتیب حمزہ علی عربی دوم و عکرمہ فردوس درجہ حفظ،حارث انور عربی اول و محمد نواز عربی چہارم اور نفیس نذر عربی چہارم و ذیشان شفیق عربی اول نے حاصل کیں۔
اسی طرح، مسابقہ اذان میں 13 طلباء نے حصہ لیا، جس میں اول پوزیشن محمد آزاد درجہ حفظ، دوم پوزیشن محمد ابدال درجہ حفظ، اور سوم پوزیشن حماد ندیم نے حاصل کی۔ ان نمایاں طلباء کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔


تقریب میں ماسٹر عزیر احمد ناظم جامعہ مظفریہ، مولانا ابوعبیدہ صاحب نگران انجمن شیخ الہند و استاد جامعہ، مفتی الیاس مظاہری، مفتی دانش قاسمی، قاری شاہد صاحب، قاری ساجد صاحب، اور مولانا دانش مظاہری نے شرکت کی۔
پروگرام کا اختتام صدر مجلس مولانا فردوس احمد نعمانی صاحب کی دعا پر ہوا۔