Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*۔WBCSمیں اردو کی شمولیت ازسر نو ہو۔ مفتی زبیر احمد قاسمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول اردو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سنیچر کی شام شگون میرج ہال میں مدھیامک اور ہائیر سیکنڈری امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیان تعلیمی ایوارڈ پیش کیا گیا۔اس پروگرام کے دوران قاضی شریعت اور آسنسول اردو فاؤنڈیشن کے صدر مفتی زبیر احمد قاسمی نے ریاستی وزیر مولائے گھٹک ودیگر مہمانوں کی موجودگی میں ڈبلیو بی سی ایس میں اردو کو دوبارہ شامل کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
ریاست کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی نہ صرف عوام دوست ہیں بلکہ اردو دوست بھی ہیں۔ریاستی حکومت کے ذریعہ ڈبلیو بی سی ایس امتحان سے اردو کے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن سے یقینی طور پر ریاست بھر کے اردو طبقہ کے اندر بے چینی کاماحول پیدا ہوگیا ہے مگر مجھے امید ہے کہ محترمہ ممتا بنرجی ہمارے بچے وبچیوں کے مستقبل کے پیش نظراردو کو دوبارہ شامل کریں گی۔