مالیگاؤں (پریس ریلیز) :جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ( منصورہ) کے زیرانصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) اپنی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کی بدولت مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہونہار طالب علم سمیر اخترکا تھانے شہر کی مشہور سن انفراکمپنی میں انتخاب ہوا ۔ واضح رہے کہ اس سال 9 مختلف کمپنیوں میں کل 26 طلبہ کا انتخاب ہوچکا ہے نیز پلیسمنٹ سیل کی جانب سےطلبہ کی معاونت کی جارہی ہے۔ ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختارصاحب اور سیکریٹری جناب راشدمختارصاحب نے ان طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج انجینئرنگ کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ نیز ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں عملی طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ وہ انڈسٹریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل، انجینئرنگ کالج) اور پروفیسریعقوب انصاری (پرنسپل،پالی ٹیکنیک )نےاس طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہیڈ( ڈاکٹر دلاور حسین) نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارےاساتذہ ،پروفیسر اسماعیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر ) کی محنت اور طلباء کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ ہندوستان کی نامور کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طالب علم کی اس کامیابی پرڈاکٹرسلمان بیگ (ڈیناکیڈمکس) ،ڈاکٹرنویدحسین(ڈین ریسرچ)، اور دیگراساتذہ کرام نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔یو ٹیوب پر سبسکرائب اور گھنٹی کے بٹن کو دبا کر نوٹیفکیشن حاصل کریں۔