Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول اور رانی گنج میں ایک بار پھر سے منعقد ہوں گے KIDSکے امتحانات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول اور رانی گنج میں ایک بار پھر سے منعقد ہوں گے KIDSکے امتحانات*

*کڈس کی اعلیٰ سہ رکنی ٹیم کا دورہ ، اساتذہ اور دانشوروں سے کی ملاقات*

اردو طلباء وطالبات کومدھیامک اور ہائیر سیکنڈری امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور اسکولی تعلیم کے ساتھ انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کےلئے تیار کرنے کے مقصد سے کچھ عرصہ پہلےمسلم طلبہ کی تعلیمی ترقی سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے  بےلوث سماجی خدمتگار، کڈس کے روح رواں وجنرل سکریٹری اور اس وقت کے اسسٹنٹ لیبر کمشنر محمد رضوان نے ایک نیا اور انوکھا سلسلہ شروع کیا تھا۔ معروف تعلیمی تنظیم KIDS کے زیر اہتمام کولکاتہ اور آسنسول واطراف کے طلبہ کےلئے بڑے دلچسپ طریقے سے امتحانات کاانعقاد کیا کرتے تھےجس میں اچھے مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئےڈھیروں انعامات اور ایوارڈ پیش کئے جاتے تھے۔ درمیان میں یہ سلسلہ منقطع ہوگیا اوربعد میں صرف کولکاتہ تک ہی محدود ہوکر رہ گیامگر  محمد رضوان نے ایک بارپھر اسی شاندار ماضی کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کیا۔کڈس کے امتحانات کو کولکاتہ سے باہر آسنسول اور رانی گنج میں منعقد کرنے کا مصمم ارادہ کےتحت سنیچر کے دن کڈس کی سہ رکنی ٹیم میں شامل جنرل سکریٹری محمد رضوان،نائب صدر محمد شہنواز اور خازن نصرت حسین خان نے رانی گنج اور آسنسول کا طوفانی دورہ کئے۔پہلےیہ ٹیم نے رانی گنج اردو ہائی اسکول پہنچی  جہاں ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر شاہد احمد خان اور اسکول کے دیگر اساتذہ سے ملاقات کرکے کڈس کےپروجیکٹ کی مکمل جانکاری دی۔سبھوں نے اس پروجیکٹ کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہوئے آئندہ 7دسمبر کو ہونے والے امتحان میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو شامل کرائے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعد ازاں رانی گنج کی معروف سماجی و تعلیمی شخصیت الحاج انور حسین اور ایڈوکیٹ محمد کلیم خان کی قیادت میں یہ ٹیم رانی گنج انجمن گرلس اسکول پہنچی۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس ودیگر استانیوں نےبھی کڈس کے اس پروجیکٹ پر اپنی پسندیدگی کا مہر ثبت کیا اور دست تعاون بڑھانے کا وعدہ بھی۔اسی شام یہ ٹیم آسنسول ہاٹن روڈ میں واقع ڈبلیو بی سی ایس آفیسر سید انجم رومان کے دولت خانے پر تشریف لائی  جہاں صاحب خانہ کے ساتھ الحاج انجنئیر خورشید غنی ،خورشید ادیب اور امتیاز احمد انصاری نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔محمد رضوان نے اپنے دورہ کااغراض ومقاصد بیان کرنے کے بعد آسنسول میں اس پروجیکٹ کے تحت امتحان  منعقد کرنے کےلئے ماضی کی طرح پورے جوش و خروش کے ساتھ طلبہ کو اس امتحان میں شامل ہونےکی ترغیب دینے کی اپیل کی۔ سبھوں نے رضوان صاحب اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آسنسول واطراف میں مذکورہ امتحان منعقد کرنے کےلئے اساتذہ اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے ہم مزاج لوگوں کو جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ محمد رصوان نے یہ بھی بتایا کہ ماضی سے زرا ہٹ کر اب کلاس نہم ودہم کے علاؤہ درجہ یازدہم اور دوازدہم کےطلبہ کوبھی  امتحان میں شامل کیا جائے گا اور کامیاب طلبہ کی  حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کے ساتھ ذہین مگر باصلاحیت بچے وبچیوں کو تعلیمی امداد دینے کی بھی کوشش کی جائے گی ۔