امتیازاحمد انصاری
ویسٹ بنگال بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کےتحت ہونے والے مدھیامک امتحان 2023کانتیجہ جمعہ کے دن شائع کیا گیا.گذشتہ 23فروری 2023سے شروع ہوکر 4مارچ 2023کومکمل ہونے والے اس امتحان کےمحض 76دنوں کے بعد اس کانتیجہ آج شائع کردیا گیا.بورڈ کے مطابق ریاست بھر سے امسال اس امتحان میں کل 6,42,321طلباوطالبات شامل ہوئے تھےجن میں 5,65,428طلبہ کامیاب ہوئے اور یوں کامیابی کاگراف %86.15رہاجو پچھلے سال کے مقابلے لگ بھگ برابر کہا جاسکتا ہے.اس امتحان میں کٹوادرگاداسی چودھرانی گرلس ہائی اسکول بردوان کی طالبہ دیودتاماجھی نے کل 700میں 697مارکس(%99.5)حاصل کرکے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے.
پچھم بردوان ضلع ہیڈکوارٹر آسنسول واطراف کے 11اردومیڈیم اسکولوں کامدھیامک کانتیجہ بھی تشفی بخش رہا.دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کی طالبہ لائبہ آفتاب نے 636نمبر حاصل کرکے اردومیڈیم کی ممکنہ ضلع ٹاپر ہوئی.جبکہ انجمن اردوگرلس ہائی اسکول رانی گنج کی طالبہ ردافاطمہ (623),رحمت نگرہائی اسکول اردوکے رومان ابن ابرار (618)اورکیندواہائی اسکول کلٹی کےمحمدذیشان نے (611)نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے دوسرا,تیسرا اورچوتھامقام حاصل کیا.اخبارمشرق کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام کامیاب طلباءوطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قارئین کرام کی معلومات کےلئے مذکورہ گیارہ اسکولوں کے نتائج کاسرسری جائزہ پیش کیا جارہ ہے.
*آسنسول رحمانیہ ہائی اسکول
اس اسکول کے ہیڈماسٹر شجاعت حسین سے ملی اطلاع کے مطابق سال رواں میں اس اسکول سے کل 316طلبہ امتحان میں شامل ہوئے جن میں 283نے کامیابی حاصل کرکے کامیابی کے گراف کو %89.5تک پہنچایا.لڑکیوں میں آصفہ اعجاز نے 590اورلڑکوں میں ریحان عالم نے 554مارکس حاصل کرکے اپنے اسکول میں ٹاپر مقام پایا.
*حاجی قدم رسول ہائی اسکول
ہیڈماسٹر محمد شمشیرعالم نے بتایاکہ انکے اسکول سے کل 403طلبہ شریک امتحان ہوکر352کامیاب ہوئے.گویا کامیابی کی فیصد%87.34رہی.اس اسکول کی آفرین فاطمہ اورمحمد نور علی نےبالترتیب 596اور 523مارکس حاصل کرکے اسکول ٹاپرہونے کاشرف حاصل کیا.
*دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول
اسکول سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس اسکول کامدھیامک کانتیجہ بہت ہی شاندار اورسدفیصد رہا.رواں سال اس اسکول سے کل 67طلبہ نےامتحان دیا اور سبھی کامیاب ہوئے.اسی اسکول کی لائبہ آفتاب نے کل 636نمبر حاصل کرکے اردومیڈیم کی ممکنہ ضلع ٹاپر ہوئی ہیں.اسی اسکول کی امینہ نے کل 601مارکس حاصل کرکےاسکول کی دوسری ٹاپر بننے کاشرف حاصل کیا.اس اسکول کے5طلبہ اسٹارمارکس جبکہ 8فرسٹ ڈیویژن سے کامیاب ہوئے.
*ربانیہ گرلس ہائی اسکول
اسکول کی ہیڈمسٹریس زیباتبسم نےبتایا کہ امسال انکے اسکول سے کل 130بچیاں امتحان میں شامل ہوئی تھی اور 108نے کامیابی حاصل کی.%85طالبات میں کامیاب ہونے والیوں میں عفیفہ نعمان نے کل 596نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول ٹاپر ہوئی ہے.
*آسنسول عیدگاہ ہائی اسکول
گذشتہ سال کی طرح امسال بھی اس اسکول کانتیجہ بہتر نہیں رہا.اسکول کے ہیڈماسٹر رضوان احمد سے ملی اطلاع کے مطابق اس اسکول سے سال رواں میں کل 33بچے امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 22بچے کامیاب ہوئے اوراس طرح کامیابی کا یہ گراف %66.6تک ہی پہنچ پایا.اس اسکول کےنوشاد علی نے کل 344نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول میں ٹاپ مقام حاصل کیا.
*رحمت نگر ہائی اسکول (اردو)
اسکول کے ہیڈماسٹرانتصار خان سے حاصل ہونے والی جانکاری کے مطابق رواں سال میں اس اسکول سے 126میں سے 113طلبہ نے کامیابی حاصل کرکے کامیابی کے گراف کو %89.68تک لے گئے.اس اسکول کے رومان ابن ابرار نے 618مارکس حاصل کرکےاردومیڈیم میں لڑکوں میں ممکنہ ضلع ٹاپر ہوئے ہیں.
*انجمن اردوگرلس ہائی اسکول رانی گنج
اسکول کی ہیڈمسٹریس شمیم انجم نےخوشی کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ امسال انکے اسکول کانتیجہ سدفیصد رہا.کل 64طالبات امتحان میں شامل ہوئی اورسبھوں نے کامیابی حاصل کی.اس اسکول کی ردافاطمہ نےکل 623نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے اسکول اور شہر میں ٹاپر ہوئی ہیں بلکہ ضلعی سطح پر اردومیڈیم طلبہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے.
*رانی گنج اردوہائی اسکول
اسکول کے سنئیراستاد محمدسلیمان سے ملی خبرکے مطابق امسال اس اسکول سے کل 56طلبہ امتحان میں شامل ہوئے جن میں 54طلبہ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور اپنے اسکول کی کامیابی کاگراف %96.42تک پہنچائے.اس اسکول کےوسیم اکرم اور ریحان آصف علی خان نے بالترتیب 491اور441مارکس حاصل کیا ہے.
*رحمت نگر اقبال اکاڈمی انڈال
اس اسکول کے ہیڈماسٹرافتخاراحمد نے بتایاکہ انکے اسکول سے کل 182طلبہ مدھیامک میں شامل ہوئے اور 142کامیاب ہوئے.%78کامیاب بچوں میں رافعہ ناز 544اورسلمہ خاتون نے 528مارکس حاصل کئے جبکہ لڑکوں میں محمد وسیق الرحمن 486نمبروں سے کامیاب ہوا.
*کلٹی ملت اردوگرلس ہائی اسکول
اس اسکول کے کمپیوٹرشعبہ کے انظارعلی سے ملی اطلاع کےمطابق سال رواں میں اس اسکول سے کل 200طالبات امتحان میں شامل ہوئی جن میں 148کامیاب ہوکر کامیابی کانتیجہ%74پہنچایا.تحریم عمران نے 544اورخوشنماپروین نے 524مارکس حاصل کیا .
*کیندواہائی اسکول کلٹی
اسکول سے تعلق رکھنے والے این سی سی آفیسر محمدشمیم نے بتایا کہ اس اسکول میں اردواورہندی دونوں میڈیم کے بچوں کی پڑھائی کانظم ہے.سال رواں میں اس اسکول سے اردو میڈیم سے کل 86بچے امتحان میں شامل ہوئے اور 73کامیاب ہوئے.%84.8پاس ہونے والے لڑکوں میں محمدذیشان نے 611جبکہ سیف انصاری نے 583مارکس حاصل کئے.جبکہ ہندی میڈیم کے 161طلبہ میں 136(%84.4)نے کامیابی حاصل کی.کامیابی کی فیصد دونوں میڈیم کی تقریباً برابر رہی مگر اردو میڈیم کے طلبہ کےمارکس بہتر رہے.چندن مہتو نے 576 نمبروں سے کامیاب یوکر اس اسکول کے ہندی میڈیم بچوں میں ٹاپر ہوئے.










