اعیرہ اسٹڈی پوائنٹ اور صداے ادب آسنسول کی مشترکہ کوششوں سے 5 مئ2024 کی شام، حسین پبلک اسکول بابو تالاب آسنسول میں عید کے پر مسرت موقع پر شاندار تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی اے اور ایم اے کی طالبات کےذریعہ کئ دلپذیر ثقافتی و تعلیمی ایونٹس پیش کیے گۓ۔ اس پروگرام کی نظامت سائقہ ( بی اے سمسٹر دوم کی طلبہ) نے کی جبکہ مشہور شاعر وصحافی اور سابق صدر مدرس سردار رب نواز صارم نے صدارت کا فریضہ ادا کیا۔ مہمانوں میں. مشہور صحافی، شاعر اور آسنسول خبر کے روح رواں محترم نشاط احمد دیوانہ، محترمہ عائشہ،محترم وسیم جاوید ، محترم محمد اکرام (حسین پبلک اسکول کے صدر مدرس)، محترمہ تبسّم آرا (اسنسول تھرفٹ کریڈٹ سوسائٹی کی رکن)،محترم میر صارم اور محترم شہباز رضا موجود تھے.
حسب روایت پروگرام کا آغاز شہباز رضا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اسنہا ( بی اے سمسٹر دوم کی طالبہ) نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا. بعد ازاں اسنہا اور نصرت (بی اے، سمسٹر دوم کی طالبہ) نے کتاب اور سنیما کے فوائد اور نقصانات پر اردو میں بے حد دلچسپ اور معلوماتی مناظرہ/مکالمہ پیش کیا جسے ڈاکٹر شگوفہ تمنا نے تحریر کیا تھا۔ بعد ازاں بنفشہ نے ماحول کی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ پر انگلش میں بےحد اہم اور معلوماتی مضمون پیش کیا۔ انگلش میں یہ مضمون ایڈوکیٹ شکیل دانش نے تحریر کیا تھا.حمیرہ نے انگلش کی تعلم کی اہمیت پر ایک مضمون پڑھا اس مضمون کو میر صارم نے تحریر کیا تھا. اس کے بعد مقیتہ نے بہت پیاری اواز میں ایک غزل پیش کی. اعیرہ شکیل نے ایک نظم “دعا” کے عنوان سے پیش کی جسے سامعین نے داد سے نوازا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود نشاط احمد دیوانہ نے طلبہ وطالبات کو مایک پر تقریر کرنے کے چند کارآمد طریقے بتائے اس کے بعد انہوں نے ایک مزاحیہ نظم اپنی مترنم آواز میں پیش کی اور حاضرین کو ہنسا ہنسا کر پے حال کر دیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر شگوفہ تمنا نے طلبہ وطالبات اور حاضرین سے خطاب کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔ امان اللہ انصاری نے بھی اپنی تقریر میں طلبہ وطالبات کو مفید مشوروں سے نوازا۔ حاضرین نے بی اے اور ایم اے کی طالبات کے ذریعہ پیش کیے گۓ سارے تعلیمی ایونٹس کو بے حد پسند کیا خصوصاً اردو مناظرہ/مکالمہ نے حاضرین کے دل جیت لیے.
حاضرین میں محترم وسیم جاوید، محترم وکیل انصاری، محترمہ شائستہ ناز، محترمہ شہزادی خاتون، محترم محمد آصف، ادیفہ شکیل، محترم عین المصطفی، محترم ارشد وارثی، محترم ارشاد عالم، شاہینہ پروین، نیہا خاتون، مہ جبیں خاتون، آ صف، فیض خان، عائشہ، معصومہ، کے اسماۓ گرامی قابل ذکر ہیں۔
صدارتی خطبے کے بعد پروگرام کے اختتام پر شکیل دانش( ایڈووکیٹ)، میر صارم اور امان اللہ انصاری (اردو گولڈ میڈلسٹ، ریسرچ اسکالر) نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔























