بالاسور 10 نومبر :نو نومبر عالمی یوم اردو کے موقع پر دنیا بھر کی طرح شہر بالاسور میں بھی اڈیشا کا واحد اردو نیوز چینل ” ترجمان نیوز ٹائم” کی جانب سے ترجمان کے آفس میں بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ “جشنِ عالمی یومِ اردو” منایا گیا۔پروگرام کی شروعات محمد معین الحق نے ترانہ ہند “سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا”گا کر کیا تو وہیں اردو زباں کی خصوصیت اوراہمیت پر انیسہ خاتون نے ایک شاندار مقالمہ پیش کیا۔ترجمان نیوز ٹائم کے چیف ایڈیٹر عظیم بالیسری کی صدارت پے منعقد اس جشن اردو پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے CWC کے ممبر سابق پروفیسر شری شتروگھن ملک نے شرکت کی تو وہیں مقرر خصوصی کی حیثیت سے مہیلا کالج کی اردو لیکچرر محترمہ رقیہ جمال اور ایف ایم کالج کے اسسٹینٹ اردو پروفیسر جناب بدرالدین صاحب شامل پروگرام رہے۔مہمانوں نے اردو زبان کی تاریخی خدمات، اس کے عالمی اثرات اور ہندوستانی ثقافت میں اس کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ اردو زبان دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے جو محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ تہذیب، محبت اور اتحاد کی پہچان ہے،

مہمان اعزازی کے طور پر “ترجمان نیوز ٹائم “کے مینیجنگ ایڈیٹر شری مدھوسدن مشرا،بلانگی ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رتناکر سنگھ،حاجی شیخ جمال،ایڈ وکیٹ کمال ظفر،مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد مختار احمد،اردو ٹیچر سید نسیم احمد رضا،محمد سلام اللہ،شیخ شرف الدین،اڑیا کوئی جومرناتھ پاترا،پرابیرکمیلا،محمد منیف ،سید سلیم رضا،ماسٹر شیخ صادق ،محمد فیروز حسین،سلیم شوباشاہ،صاحبہ اختر،صحافی حیدر خان، شیخ نظیم،اور مولانا صابر علی نے شرکت کی اور اردو کے حوالے سے اپنا اپنا اظہار خیال پیش کیا۔اس موقع پر ماسٹر شیخ شرف الدین، انیسہ خاتون اور محمد معین الحق نے اردو کی شان میں بہترین نظم پیش کر سامعین کو خوب خوب محظوظ کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں “ترجمان نیوز ٹائم “کی سب ایڈیٹر رابعہ عظیمی،شیخ عبدالعرفان،شیخ راجو،فلک احمد،مہر احمد،خوشبواحمد،شامیہ احمد،شیخ شہزاد احمد اور شیخ عبیداللہ نے اپنا اپنا تعاون پیش کیا۔آخر میں فرحت ناز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس محفل کا اختتام کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔








