سلہائے گذشتہ کی طرح امسال میں رضا ایجوکیشنل سوسائٹی کے ماتحت برن پور رضا اکاڈمی کا سالانہ فنکشن برن پور گردوارہ میدان کے وسیع ہال میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیابعد ازاں نعت ِ پاک پیش کیا گیا۔ درجہ نرسری اے سکشن کے طالب علموں نے ”فائیو لٹل فنگرس“ اور درجہ نرسری بی کے طالب علموں نے ”کلیپ یور ہینڈس اینڈ جنگل بیلس“ پیش کر کے ناظرین کا دل جیت لیا۔ افتتاحی خطاب ماسٹر ساجد نے بہت ہی عمدہ انداز میں موبائل فون کے استعمال کے تعلق سے اس کے فوائد اور نقصانات کو گارجین و طالب علموں کے درمیان بیان کیا۔اس موقعے پر اسکول ہذا کے تمام درجات کے طالب علموں نے اپنے اپنے پرمارمنس پیش کر کے سامعین کا دل جیت لیا۔ گذشتہ سال اسکول کے طالب علموں کو کلاس میں بہتر مظاہرہ کرنے والے اور اسپورٹس میں اول دوم سوم،کرکٹ و فٹ بال اور کبڈی و والی بال کے فاتح طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ایس


ایم اعجاز احمد، ڈائریکٹر شعبہ تعلیم، حکومت ہنداور مہمانان اعزازی میں ڈاکٹر بیرو رجک، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آسنسول گرلس کالج اینڈ بی سی اے کوآرڈینٹر قاضی نذرل یونیورسٹی اور ڈاکٹر جمشید احمد، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ بدھان چندر کالج شریل پروگرام رہے۔ اس کے علاوہ گارجین اور اسکول ہذا کے طالب علموں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہے۔



















