برن پور کے آزاد نگر میں واقع دی کریسنٹ اسکول کی جانب سے اتوار کے دن ایک میگا سٹ اینڈ ڈرا (ڈرائنگ) مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کے تین گروپ اے، بی،سی اور اوپن ٹو آل میں کل 747 طلباء و طالبات اور اوپن ٹو آل میں گارجین، اساتذہ اور دوسرے بچے اور بچیوں نے حصہ لیا۔ اسکول ہذا کے بانی و ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد سمیع اللہ نے بتایا کہ اسکول کی جانب سے پہلی بار اس طرح کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اے بی سی کے لئے اول انعام پانچ ہزار روپئے، دوم انعام چار ہزار روپئے اور سوم انعام تین ہزار روپئے ہر گروپ میں تین تین انعامات دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انعام یافتگان کو مومنٹو اور سند سے نوازا جائے گا جبکہ شرکت کرنے والے وبھی طالب علموں کو ای سرٹی فیکٹ اور اوپن ٹو آل میں انعام یافتگان کو بھی پرائز دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور اوپن ٹو آل میں حصہ لیں گے، اس کا یقین نہیں تھا۔ اس مقابلہ میں شریک ہونے والوں میں کافی جو ش وخروش دیکھا گیا۔ آئندہ بھی اس طرح کے مقابلے اسکول کی جانب سے کرائے جائیں گے۔