Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ترجمان نیوز ٹائم کی جانب سے میٹرک امتحان میں امتیازی نمبر رکھنے والے طلباء و طالبات کی اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

بالاسور 16مئی:بالاسور کا واحد ہندی اردو چینل “ترجمان نیوز ٹائم ” کی جانب سے گیارہ مئی کی شام سات بجے بالاسور کے سنہٹ پے واقع رہبر کوچنگ کلاسیس کی روم میں اس بار 2024-2025 تعلیمی سال بالاسور کے دیگر اسکولوں سے میٹرک امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے دس طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔”ترجمان نیوز ٹائم “کے چیف ایڈیٹر عظیم بالیسری کی صدارت پے منعقد اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سائی شیشو ودیا مندر کے پرنسپل اڑیا زبان کے مشہور کوی شری مدھوسودن مشرا نے شرکت کی تو وہیں مقرر خصوصی کی حیثیت سے بالاسور کی مشہور سوسیل ورکر مہیلا لیڈر محترمہ صاحبہ اختر شامل پروگرام رہیں۔دیگر مہمانوں میں بینک افسر شیخ نوشاد،ماسٹر شیخ صادق،ماسٹر شیخ عبد الموہید،ماسٹر شیخ شرف الدین،سوسیل ورکر سلیم شباشاہ،یوتھ لیڈر انتخاب علی خان اور حاجی شیخ صدیرالدین صاحب اسٹیچ پے موجود رہکر اپنے اپنے انداز میں بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ واقعی آپ کی یہ کامیابی آپ کی محنت اور لگن سے ملی ہے لیکن زندگی کے کسی بھی موڑ پر تم اپنے ماں باپ اور ان استادوں کی قربانی کو فراموش نہیں کرنا جنھوں نے تمہیں اس مقام پے پہنچانے میں رات دن ایک کی ہے۔مہمانوں کے ہاتھوں بچوں کو پھولوں کا گلدستہ،اتری،سرٹیفیکٹ اور تحفے پیش کر مبارکباد کے ساتھ ان کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔”ترجمان نیوز ٹائم ” کی اس کوشش پر مہمانوں اور بچوں کے سرپرستوں نے خوب تعریفیں کیں۔آخر میں سراج رضا سیفی نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کا اختتام کیا۔اس اعزازیہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شیخ عبد العرفان کے ساتھ رہبر کوچنگ کلاسیس کے بانی حاجی شیخ صدیرالدین اور کوچنگ تمام طلباء و طالبات نے اپنا اپنا تعاون پیش کیا۔