Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دانش گاہ اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول میں بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے الوداعی پروگرام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_0

دانش گاہ اسلامیہ ہائر سکنڈری اسکول، جو کہ مغربی بنگال کونسل آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سے منظور شدہ ہے، 23 فروری بروز اتوار کو ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام اسکول کیمپس میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12بجے تک منعقد کیا گیا، جو کہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لیے ایک جذباتی اور یادگار لمحہ ثابت ہوا۔ اس سال اسکول اپنی دوسرا بیچ جو سائنس، کامرس اور آرٹس کے شعبوں میں ہائر سیکنڈری امتحان 2025 میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔واضح ہو کہ ہائر سکنڈری امتحان کا پہلا بیچ امتیاری نمبروں سے کامیابی حاصل کی تھی اپنے شہر اور اسکول کا نام روشن کیا تھا۔الوداعی پروگرام کا آغاز Class XI کے ایک طالب علم کی جانب سے قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس نے اس موقع کو ایک باعزت اور احترام سے بھرپور بنا دیا۔ اس کے بعد پروگرام میں نقابت کی ذمہ داری سجاد اور ظفر اقبال صاحبان نے بحسن وخوبی انجام دی۔ ان کی قیادت اور تعاون نے اس تقریب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔گیارہویں جماعت کے طلباء وطالبات نے اپنے سینئرز کے لیے احترام اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خاص پروگرام پیش کیا جس میں نعت، غزل اور دیگر پروگرام شامل تھے جو الوداعی تقریب کے موضوع سے جڑے ہوئے تھے۔ اس پروگرام نے نہ صرف طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے سینئرز کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ اس تقریب میں گیارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کے والدین بھی موجود تھے، جو اپنے بچوں و بچیوں کو اس جذباتی الوداعی پروگرام کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئے تھے۔ اسکول کے ٹرسٹی ممبران، محمد مسرور عالم اور بلال حسن صاحبان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرنسپل حسن ممتاز، تمام اساتذہ اور سپروائزرز بھی اس تقریب میں شریک تھے، جو طلباء و طالبات کی کامیاب مستقبل کے لئے نیک مشوروں کے ساتھ ساتھ دعا بھی دی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر نیک منزل پر کامیابی عطافرمائیں۔ اسکول ہذا کے ڈائرکٹر الحاج ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب نے بھی بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروگرام کے آخری لمحات میں دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہونے والے امتحانات اور زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی اور فلاح کے لیے دعا کی گئی۔ اسکول نے ان کی تعلیمی اور ذاتی زندگیوں میں کامیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کو ایک ایک مومینٹو یاد گار کے طور پر اسکول کی جانب سے پیش کیا گیا۔ محبت اور خیرسگالی کے اظہار کے طور پر پروگرام کے اختتام پر طلباء، والدین اور اساتذہ میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ مٹھائیاں اسکول کی محبت اور نیک خواہشات کا ایک علامتی اظہار تھا۔

Admission Going on..