Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج مقابلہ جاتی لائبریری طلباء وطالبات کے لیے کھولنے کی درخواست لایبریری کے آغاز سے کمپٹیشن امتحان کا ماحول بنے گا۔ڈاکٹر صابرہ حنا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج ۔۔ گزشتہ پانچ دسمبر کو ٹی ڈی بی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر صابرہ خاتون نے آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میٔرکے نام ایک درخواست رانی گنج کےاردو عوام کی طرف سے سونپی جس پر فوراً عمل کرتے ہوۓ وہ درخواست 8دسمبر کورانی گنج بورو آفس میں جمح کی گئی واضح ہو کہ کارپوریشن کے سابقہ بورڈ کی طرف سے ہر بورو کے ماتحت کئ مقابلہ جاتی لائبریریوں کی بنیاد ڈالی گئی تھی جس سے مختلف وارڈس میں بہت سارے طلباء وطالبات فیضیاب بھی ہو رہے ہیں اور کمپٹیشن امتحانات کی تیاری کے لیے ایک سازگار ماحول بنتا نظر آرہا ہے ۔اسی منصوبے کے تحت رانی گنج وارڈ نمبر 89میں بھی ایک مقابلہ جاتی لایبریری کئ سال قبل تعمیر کی گئی تھی مگر ابھی تک اس کا باضابطہ آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔غریب مگر ذہین اور ضرورت مند بچے جن کے پاس پڑھنے کے لئےنہ تو مناسب جگہ ہے نہ ہی ان کے پاس کتابیں ہیں وہ لوگ زیادہ پریشان ہیں اس لئے اس لابٔریری کا جلد از جلد افتتاح ضروری ہے۔صابرہ خاتون کا تعلق چونکہ بڑھنے پڑھانے سے ہے اور وہ آسنسول میونسپل کارپوریشن اردو اکیڈمی کی چیئر پرسن بھی رہ چکی ہیں اس لیے انہوں نےدور حاضر میں مقابلہ جاتی امتحانات کی اہمیت اور طلباء وطالبات کی ضرورتوں کے پیش نظر اس لائبریری کو جلد ازجلد کھلوانے کے لیے درخواست دی ہے اور انہیں یہ یقین ہے کہ میٔر صاحب بہت جلد اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں گے اس معاملے میں انہوں نے جب رانی گنج بورو کے متعلقہ انجینئرجناب کوشک گھوش سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ میئر صاحب کے حکم سے مذکورہ لائبریری میں بجلی اور پانی کی سہولیات بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔ ڈاکٹر صابرہ خاتون کو امید ہے کہ بہت جلد طلباء وطالبات اس مقابلہ جاتی لائبریری سے فیضیاب ہوسکیں گے