ویسٹ بنگال بورڈ کونسل آف ہائیرسکنڈری اکزامینیشن 2024کے نتائج کااعلان بدھ کے دن ایک بجے کونسل کے ذمہ داروں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا اور اسی دن دوپہر تین بجے سے طلبہ انفرادی طور پر آن لائن اپنےنتائج معلوم کرنا شروع کردئیے.پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ امسال ریاست بھر سے 7.5لاکھ طلباوطالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں 6.7لاکھ طلبہ کامیاب ہوئے.اس طرح امسال کامیابی کا گراف 89.99%پہنچا.ریاستی سطح پر علی پوردوار کا ہونہار طالب علم ابھیک داس نے کل 496مارکس حاصل کرکے اول مقام پایا.پریس کانفرنس میں اس کی بھی جانکاری دی گئی کہ تمام اسکولوں کو طلبہ کے مارکس شیٹ اور سرٹیفکٹ آئندہ 10مئی جمعہ کے دن حوالے کئے جائیں گے.اس طرح طلبہ اپنے اپنے اسکولوں سے مارکس شیٹ کی ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے جمعہ تک انتظار کرنا پڑے گا. اسکولوں کومارکس شیٹ حاڈل نہیں ہونے کے بنا پردوسرے اسکولوں کے ساتھ پچھم بردوان ضلع کے بیت سارے اردو میڈیم ہائیرسکنڈری اسکول کے ہیڈماسٹر اپنے اسکولوں کے نتائج کی تفصیلات بتانے سے معذوری ظاہر کی.مبارکباد کے مستحق ہیں آسنسول عیدگاہ ہائی اسکول ‘ دانش گاہ اسلامیہ ہائہ اسکول ‘رحمت نگر ہائی اسکول اردو’ برنپور ‘ انجمن اردوگرلس ہائہ اسکول رانی گنج اور رحمت نگر اردو ہائی اسکول انڈال کے ہیڈماسٹر اور ہیڈمسٹریس جنہوں نے اہنے اسکول کے طلبا وطالبات کے مجموعی نتائج آن لائن معلوم کرکے اخبارمشرق کے نمائندے کےحوالے کئے.ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذکوتہ اسکولوں کے نتائج قارئين کی معلومات کے لئے پیش کیا جارہا ہے- * رحمت نگر ہائی اسکول (اردو) برنپور اسکول کے ہیٍٍڈماسٹرانتصار خان سے ملی اطلاع کےمطابق امسال ان کے اسکول سے کل 165طلباوطالبات ہائیرسکنڈری امتحان میں شامل ہوئے جن میں 139طلبہ کامیاب ہوکر کامیابی کے گراف کو 84.2%تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے.اسی اسکول کے آرٹس اسٹریم کا ذہین طالب علم میرمختار ابن سردار ربنواز(صارم)سابق ہیڈ ٹیچر رحمانیہ فری پرائمری اسکول نے مجموعی طور پر 475مارکس(95%) حاصل کرکے اسکول ٹاپر ہوا.انکے مارکس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اردومیڈیم کا ممکنہ ضلعی ٹاپر یہی طالب علم ہے.میرمختار نے مدھیامک میں بھی شاندار مارکس حاصل کرکے اردو میڈیم کا ضلع ٹاپررہا ہے..تنیشہ انصاری بنت محمداشتیاق انصاری نے کل 465مارکس حاصل کرکےاپنے اسکول میں دوسرا اورعاریفہ سعید بنت محمد سعیدالرحمٰن نے 464مارکس حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا ہے. *دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول ‘ آسنسول اسکول کے ٹرسٹی ممبر مسرور عالم نے بتایا کہ ہائیرسکنڈری امتحان میں امسال اس اسکول کااولین بیچ شامل ہواتھا.امتحان میں شامل ہومے والے طلبا وطالبات کی کل تعداد 16تھی جن میں 15طلبہ کامیاب ہوئے.آرٹس’ کامرس اور سائنس تینوں اسٹریم میں 94%طلبہ کامیاب ہوئے.ان میں کامرس کے فیصل احمد ابن اعجاز احمد نے 390مارکس کے ساتھ اپنے اسکول کا ٹاپر مقام حاصل کیا جبکہ آرٹس کے امن آزاد خان ابن محمد آزاد خان نے 373اور سائنس کی لائبہ نیاز بنت نیاز احمد نے 340مارکس حاصل کرکے بالترتيب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا. *آسنسول عیدگاہ ہائی اسکول اسکول کے ہیٍڈماسٹر رضوان احمد سے ملی اطلاع کے مطابق اس اسکول سے امسال کل 35طلبہ شامل ہوئے اور 23نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح 65.7% کامیابی ملی.محمداکبر انصاری نے 425نمبروں کے ساتھ اول مقام حاصل کیا جبکہ محمد وقاص رضا نے 422اور محمد عارب نے 421نمبر حاصل کرکے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا. *انجمن اردوگرلس ہائی اسکول ‘ رانی گنج اسکول کی ہیڈمسٹریس شمیم انجم سے ملی جانکاری کےمطابق اس اسکول سے کل 85طالبات ہائیرسکنڈری میں شامل ہوئی تھی جس میں 43کامیاب ہوئیں..فیصد کامیابی 51%رہی.اسکول کی فرحہ جہاں بنت امتیازانصاری نے مجموعی طور پر 418نمبر لاکر اسکول ٹاپر ہوئی جبکہ صائمہ پروین بنت محمد شکیل نے 358اور نازیہ پروین بنت محمد گلریز عالم نے 357نمبروں کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام پایا. *رحمت نگر اردو ہائی اسکول ‘ انڈال اس اسکول کے ہیڈماسٹر افتخاراحمد نے بتایا کہ امسال انکے اسکول سے کل 37طلبہ ہائیرسکنڈری امتحان میں شامل ہوئے تھےجن میں 27نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کاگراف 73%رہا.اس اسکول کی کائنات پروین نے کل 363نمبر حاصل کرکے اسکول ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔










