Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پوسٹ ایس ایس سی ڈپلوما داخلے کاعمل شروع،وقت سے پہلے فارم بھرنے کی کوشش کریں, آخری تاریخ کے انتظار میں نہ رہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

تعلیم و تکنیکی ترقی کی سمت ایک مضبوط قدم*

تحریر: ( *مومن فیاض احمد غلام مصطفے* ، ایجوکیشنل و کرئیر کونسلر، صمدیہ ہائی اسکول و جو نئیر کالج9890476581 )

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا ستون ہوتی ہے اور فنی تعلیم (ٹیکنیکل ایجوکیشن) تو اس ستون کی وہ اینٹیں ہیں جو کسی ملک کی معیشت، صنعت، اور اختراعات کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سال 2025-26 کے لیے پوسٹ ایس ایس سی (دسویں جماعت کے بعد) تین سالہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی/آرکیٹیکچر ڈپلوما کورسز میں داخلے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ان طلبہ و طالبات کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو میٹرک کے بعد فنی تعلیم کی راہ پر گامزن ہونا چاہتے ہیں۔
داخلے کے لیے آسان اور شفاف *طریقہ کار* :
اس بار محکمہ تکنیکی تعلیم نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر آن لائن رجسٹریشن اور دستاویزات کی تصدیق کے دو طریقے فراہم کیے ہیں:

1. ای-اسکرونٹی موڈ: اس طریقے میں امیدوار کو کہیں آنے کی ضرورت نہیں، وہ گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے فارم بھر کر دستاویزات اپ لوڈ کرے گا، اور اس کی تصدیق مقررہ فیسلیٹیشن سینٹر سے آن لائن ہو جائے گی۔

2. فزیکل اسکرونٹی موڈ: جن امیدواروں کے پاس انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون کی سہولت نہیں، وہ قریبی فیسلیٹیشن سینٹر پر جا کر فارم بھر سکتے ہیں۔ سینٹر پر انہیں رہنمائی بھی دی جائے گی اور دستاویزات کی تصدیق وہیں کی جائے گی۔

*اہلیت کا معیار* :
داخلے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ امیدوار بھارتی شہری ہو اور دسویں جماعت کامیاب ہو، کم از کم 35 فیصد نمبروں کے ساتھ۔ مہاراشٹرا کے علاوہ دیگر ریاستوں کے امیدوار بھی داخلے کے اہل ہیں، البتہ انہیں صرف انسٹی ٹیوشن کوٹے میں داخلہ ملے گا۔
*فیس اور سہولتیں* :
عام زمرے کے امیدواروں کے لیے رجسٹریشن فیس ₹400 جبکہ مہاراشٹرا کے ریزروڈ زمرے کے امیدواروں کے لیے یہ صرف ₹300 رکھی گئی ہے۔ ادائیگی صرف آن لائن ہوگی۔ فیسلیٹیشن سینٹرز پر دستاویزات اسکین کرنا، اپ لوڈ کرنا اور تصدیق کروانا مکمل طور پر مفت ہوگا۔
*اہم تاریخیں* :
رجسٹریشن کی شروعات: 20 مئی 2025
رجسٹریشن و تصدیق کی آخری تاریخ: 16 جون 2025
عبوری میرٹ لسٹ: 18 جون 2025
حتمی میرٹ لسٹ: 23 جون 2025
رہنمائی اور احتیاطی تدابیر:
تمام امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مکمل معلومات کے لیے آفیشل ویب سائٹ https://poly25.dtemaharashtra.gov.in ضرور ملاحظہ کریں اور انفارمیشن بروشر کو اچھی طرح پڑھیں۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر آپ کے مستقبل کے امکانات پر اثر ڈال سکتی ہے۔