9/فروری/2025ء کو نیشنل میرج ہال( آسنسول) میں نواز پبلیکیشنز اور بزمِ معراج کے زیرِ اہتمام نئی نسل کی ادیبہ و افسانہ نگار محترمہ ریشماں قمر کی کتاب “نایاب جستجو”(ڈاکٹر عشرت بیتاب کے حوالے سے) کا اجرا مہمانِ اعلی جناب سید انظارلحق کے مبارک ہاتھوں سے ہوا جبکہ مجلہ “غزلنامہ”( مرتب معراج احمد معراج) کی رونمائی مہمانِ اعزازی ڈاکٹر فاروق اعظم کے دستِ مبارک سے ہوئی۔اس تقریب کی صدارت الحاج نذیر احمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جناب خالق ادیب نے انجام دیے۔دیگرمہمانوں میں ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی، جناب مبارک علی مبارکی،انجینئر خورشید غنی صاحب، ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا صاحبہ کے نام اہم ہیں۔اس تقریب میں سہیل واسطی ایوارڈ جناب شاہد برنپوری (برنپور)کو،ڈاکٹر عابد ضمیر ایوارڈ جناب سید انجم رومان(آسنسول)کو،ضیالرحمان ضیا ایوارڈ جناب اظہر عارف (کلٹی)کو،اورجلیل عشرت ایوارڈ محترمہ ریشماں قمر (آسنسول)کو تفویض کیا گیا۔غزل گوئی کے مقابلے میں اول انعام میثاق الرحمان(کے این یو) کو،دوم انعام شاہینہ پروین (کے این یو) کو اور سویم انعام محمد ارشد ہمراز(حیدر آباد) کو دیا گیا۔افسانہ نگاری کے مقابلے میں اول انعام سے صاعقہ غیاث کو،دوم انعام سے ریشماں قمر کو اور سویم انعام سے ظہیرالدین کو نوازا گیا۔زیادہ تر مقررین نے دونوں اداروں کی ادبی خدمات کو سراہا اور مرتبین کو مبارکباد دی۔کچھ مقررین نے غیر ضروری سیاسی گفتگو بھی کی۔
منجانب؛ *معراج احمد معراج*