آسنسول کے پولو گراؤنڈ میں یُووا شِلپی سنسد کے زیرِ اہتمام آسنسول کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سال آسنسول کتاب میلہ اپنے 42ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر ایک افتتاحی تقریب کے دوران مشہور ادیبہ جَیا مترا نے شمع روشن کر کے کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر مغربی بردوان کے ضلع مجسٹریٹ ایس پونّابلَم، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی، باسودیو منڈل، یُووا شِلپی سنسد کے سکریٹری سومین داس، سچن رائے، ڈاکٹر دیباشیش بندوپادھیائے، بکاش گاین، پرتھو پرتیم آچاریہ، سومناتھ گورائی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
افتتاح کے بعد یُووا شِلپی سنسد کا پرچم سومین داس نے لہرایا، جبکہ کتاب میلے کا پرچم ضلع مجسٹریٹ ایس پونّابلَم نے لہرا کر میلے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس سال کے کتاب میلے کی یادگاری پترِکا (سمارک میگزین) کی رسمِ اجرا آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی نے انجام دی۔
دس روزہ یہ کتاب میلہ 18 جنوری تک جاری رہے گا، جہاں ادب، ثقافت اور علم کے متنوع رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔










