Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انجمن ترقی اردوہند (ش)کےذریعہ ادبی وشعری نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انجمن ترقی اردو ہند (شمال) شاخ کے زیراہتمام اتوار کی شب علامہ اقبال لائبریری میں ایک ادبی وشعری نشست منعقد کی گئی جس کی صدارت الحاج ماسٹر محمودانصاری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجمن کے سکریٹری ماسٹر تسلیم اختر بحسن وخوبی انجام دئیے۔فیضان رضا کے نعت پاک سے اس نشست کاپاکیزہ آغاز ہوا۔بعدازاں غزل سنگر محمد حفیظ اور ماسٹر غلام جیلانی پیاری آواز میں غزل سرا ہوئے۔ خورشیدادیب،ڈاکٹر نظرامام نباض،یاسین ثاقب،خالق ادیب،وقیع منظر،امتیازاحمدانصاری اور ناظم تسلیم اختر نے اپنی تخالیق پیش کرکےڈھیروں داد بٹورے۔معمر افسانہ نگار نذیراحمد یوسفی اور صدرمجلس محمد محمودانصاری نے جہاں ایک طرف اس طرح کی شعری نشست کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے شعراءکرام اور سامعین کی آمد کا شکریہ ادا کیا وہیں اردو کی ترویج واشاعت کے لئے سبھوں کو مل جل کر کام کرنے کی اپیل بھی کئے۔اس نشست میں اپنی شرکت درج کرانے والوں میں ماسٹر عبدالمنان انصاری،ماسٹر محمود عالم،ماسٹر محمد سلیمان،علی انصاری،شعودعالم،عین الحق،شمشیرعالم،اصغر علی،شہاب عالم،جمال انصاری،محمد غلام،محمدعثمان کےنام قابل ذکر ہیں۔