مورخہ 14,جون 25بروز سنیچر کو شام سات بجے “فروغ ادب” گریڈیہہ کی جانب سے دفتر “فروغ ادب“ سبحانی منزل برواڈیہ گریڈیہہ میں ایک شعری نشست منعقد کیا گیا جس کی صدارت “فروغ ادب“ گریڈیہہ کے سرپرست حاجی انیس صاحب نے کی اور نظامت شہر کے مشہور نقیب وشاعر سرفراز چاند جنرل سکریٹری سرفراز چاند نے بخوبی انجام دیا !
سب سے پہلے ویر شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس کے گجرات کے احمدآباد میں ہوائی حادثہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے لیئے دو منٹ کا مون رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ! اس کے بعد شعری نشست کا سلسلہ شروع ہوا
جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں !
الحاج مشکور میکش, تصور وارثی, جاوید حسین جاوید, راشد جمیل,سرفراز چاند,اور مختار حسینی, پروگرام کو کامیاب بنانے میں شہباز حسینی,حماد آعظم,اور حسنین آعظم,کا بھرپور تعاون رہا !
پروگرام رات نو بجے تک چلا