Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بحرِ ادب(کلٹی) کی شاندار شعری نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*بحرِ ادب(کلٹی) کی شاندار شعری نشست*

کل 13 فروری کو( پتیانہ محلہ،کلٹی )میں بزم “بحر ادب” کی جانب سے ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کلٹی کے معروف شاعر معراج احمد معراج نے کی اور نظامت کے فرائض ماسٹر شمشاد اکرم نے انجام دیے. اس نشست کا آغاز حافظ معاذ کی نعت خوانی سے ہوا۔اس نشست میں بہت سارے شعراء نے اپنے اچھے اچھے کلام پیش کیے اور سامعین کی بھی اچھی خاصی تعداد تھی .شعرائے کرام میں انعام الحق انعام، ہریرہ شہزاد وارثی، سلیق الرحمن،خالق کلٹوی، شمشاد اکرم،سیف الله سیف، اور عمران افروز وغیرہ شامل تھے۔تمام شعرا نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ مہمان کے طور پرجناب زیاد خان،جناب عبدالرب اور جناب قیوم نشتر شریک بزم تھے، قیوم نشتر نے بھی کچھ اشعار سامعین کی نذر کئے۔۔ معراج احمد معراج نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ انعام الحق انعام کے جذبے کو سلام ہے کہ وہ اپنے جیب خاص سے پیسے خرچ کرتے ہیں اور بہت سارے شعراء اور سامعین کو مدعو کرتے ہیں اور اس طرح ایک محفل سجا کر اردو کی خدمت کرتے ہیں۔معراج احمد معراج نے بہت سارے منتخب اشعار سنائے جو بہت پسند کئے گئے۔ (عمران افروز، کلٹی)