*بزمِ عزیز کی سالانہ غیر طرحی عید ملن نشست منعقد*
بارہ بنکی۔ ( پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بزم عزیز کی سالانہ غیر طرحی عید ملن نشست استاد الشعراء الحاج نصیر انصاری کے نبی گنج واقعہ مکان پر ایس ایم حیدر کی صدارت اور ہذیل لعل پوری کی نظامت میں منعقد ہوی۔ مہمان خصوصی کے طور پر محترم اختر جمال عثمانی اور مختار فاروقی صاحب نے شرکت کی۔پسندیدہ اشعار پیش خدمت ہیں۔
بس اک چراغ حق ہے جو اب تک بجھا نہیں
باطل کے جانے کتنے جلے اور بجھے چراغ
الحاج نصیر انصاری
اب عقلمند کوئی نہ فرزانہ چاہیے
دنیا کو ٹھیک کرنے کو دیوانہ چاہیے
مختار فاروقی
تیر اُس کا خطا نہ ہو جائے
میں نے دل رکھ دیا نشانے پر
ضمیر فیضی
عجیب شہر کا منظر ہے کیا کیا جائے
ہر استین میں خنجر ہے کیا کیا جائے
ہذیل احمد ہذیل
تکمیل زندگی کا پتہ ڈھونڈتے رہے
ہم عمر بھر فنا میں بقا ڈھونڈتے رہے
صغیر نوری
سدا مظلوم کے آہوں سے بچیے
وہ کچھ کہتے نہیں اپنی زباں سے
کیفی ردولوی
کیوں سامنے آتے نہیں کیوں رہتے ہیں چھپ کر
کیا آپ نہ ملنے کی قسم کھائے ہوئے ہیں
بشر مولوی
نفس پر تو نہ پا سکا قابو
تف ہے ایسی تری شجاعت پر
عظیم مشائخی
جب تو ملا تھا جینے کی خواہش ضرور تھی
اب تو نہیں ہے پاس تو ہم جی کے کیا کریں
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
اک بھنور سے نکل کے شاد نہ ہو
ناؤ پانی میں چل رہی ہے ابھی
طفیل زیدپوری
اب تو ہوتے ہیں عدالت میں وہی لوگ بری
جو سزا پانے کے حقدار ہوا کرتے ہیں
عبید عظمی
کون سنتا ہے دل ناشاد کی
سب کو رہتی ہے تمنا داد کی
نفیس بارہ بنکوی
یہ دل بنا ہے محبت کے واسطے حیدر
تو کیا عجب کہ کسی کا شکار ہو جائے
حیدر مسولی
وہ نہ سمجھیں گے میرے دل کا تقاضا کیا ہے
آرزو کیا ہے طلب کیا ہے تمنا کیا ہے
سحر ایوبی
خدا کے واسطے اب آ بھی جاؤ
تمہیں دیکھے زمانہ ہو گیا ہے
طالب اعلیٰ پوری
حق و باطل میں جنگ جاری ہے
اک اکیلا ہی سو پہ بھاری ہے
مجیب ردولوی
انکے علاوہ امیر حمزہ اعظمی،لطیف بارہ بنکوی، صبا جہانگیر آبادی، اور حافظ محمد یوسف نے بھی بطور شاعر شرکت کی۔ بزم کے اختتام پر بزم عزیز کے جنرل سیکرٹری ہذیل احمد ہذیل نے تمام شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔بزم عزیز کی ماہ اپریل کی اگلی ماہانہ نشست انشاءاللہ 12 اپریل 2026 کو ہوگی۔
مصرع طرح درج ذیل ہے
ہم سے پوچھیے کیسے زندگی گزاری ہے
قافیہ ۔گزاری
ردیف ۔ہے








