Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

توشیحی نظم۔۔۔ڈاکٹر شمع نسمین نازاں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

توشیحی نظم

ش-شان بہار کہتی ہے دنیا نتیش کو
رکھتی حصار دل میں ہے جنتا نتیش کو

ر-رسم وفا نبھانے کا گر جانتے ہیں آپ
سود و ضرر کا نبض بھی پہچانتے ہیں آپ

ی-یہ شخصیت الگ ہے زمانے سے بالیقین
آئی بہار ان کے ہی آنے سے بالیقین

ن-نیتاؤں میں یہ رکھتے ہیں اپنا الگ مقام
خود بولتے نہیں ہیں مگر بولتا ہے کام

ت-تعلیم بجلی روڈ دیا، نوکری دیا
نفرت مٹایا، دور دلی بے بسی کیا

ی-یہ بات سچ ہے آپ سیاست کے ہیں وہ باغ
دامن پہ جن کے آج تک آیا نہ کوئی داغ

ش- شان بہار ،شان وطن ہیں نتیش جی
یعنی امید گنگ و جمن ہیں نتیش جی

ک-کیسا بہار تھا اسے کیسا بنا دیا
جھنڈا مرے بہار کا اونچا اٹھا دیا

م-میٹرو اوور برج بھی لایا بہار میں
انسانیت کا راج چلایا بہار میں

ا-اردو کے واسطے بھی رہے معتبر ہیں آپ
ذی فہم، ذی شعور بھی ہیں باخبر ہیں آپ

ر-رکھتے وہ دل میں ہیں جو محبت کی چاشنی
محسوس کی ہے سب نے حکومت کی چاشنی

ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں
پھلواری شریف پٹنہ