مورخہ 9,نومبر 24 بروز سنیچر شام چھ بجے “عالمی یوم اردو” حضرت ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقعے پر دفتر فروغ ادب گریڈیہہ جھارکھنڈ میں ایک شعری نشست/کوی گوشٹھی “فروغ ادب” گریڈیہہ کے زیر اہتمام (پمو خاں کے احاطہ) برواڈیہ سرسید احمد اسٹریٹ گریڈیہہ میں منعقد کی گیا جس کی صدارت “فروغ ادب” کے سرپرست بی.اگست کرانتی جی, نے کی اور نظامت شہر کے معروف نقیب و شاعر سرفراز چاند نے بخوبی انجام دیا اس مشاعرے میں گریڈیہہ کے صدر ویدھایک شری سودیوپ کمار سونو بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ویدھایک جی نے کہا کہ اردو بھارت کی بھاشا ہے ہم سب کو اردو پڑھنی چاہیئے “فروغ ادب“ گریڈیہہ میں اردو کے لیئے اچھا کام کر رہا ہے “فروغ ادب“ کی پوری ٹیم میں مبارکباد پیش کرتا ہوں !
اور مہمان خاص میں اشتیاق عرف لالو رائن, شری راجیش سنہا جی, شہنواز انصاری, شری ستیش کیڈیا جی, حسین علی, صحافی عمران عالم, شامل ہوئے !
مہمان خاص میں وارڈ پارشد شیف علی گڈو, وارڈ پارشد بلند اختر رومی,ممتاز وارثی عرف طوفان حاجی انیس, امین اکیلا,اور فیاض احمد ایڈوکیٹ شامل ہوئے ! جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں
!
الحاج مشکور میکش, تصور وارثی, جاوید حسین جاوید,سلیم پرواز, راشد جمیل,اکرام الحق ولی , صدام حسین صدام, محمد وسیم, اور مختار حسینی , نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آخر میں صدر محترم نے بی. اگست کرانتی جی نے اپنا کلام پیش کیا اور اس کے بعد بانی ” فروغ ادب” مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور علامہ اقبال زندگی پر روشنی ڈالی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں روئل کلب کے نوجوانوں کا بھرپور تعاون رہا !
پروگرام رات دس بجے تک چلا ….
.