Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دوستو ! خود بھی کتابیں پڑھیں اور بچوں کوبھی ترغیب دیں* *رانی گنج کتاب میلہ کے افتتاحی تقریب میں ضلع ناظم ایس پونا بلم کی تلقین*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ہر سال کی طرح امسال بھی رانی گنج کتاب میلہ 2026 کا افتتاح جمعہ کے دن رانی گنج سیار سول، راج باڑی میدان میں ہوا۔پچھم بردوان ضلع ناظم ایس پونا بلم اور قاضی نذرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اودے بندھوپادھیا کے علاؤہ رانی گنج اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی تاپش بنرجی ، آسنسول کارپوریشن کے چئیرمین امر ناتھ چٹرجی اور رام کرشن مشن آسنسول کے مہاراج نے دیپ جلاکر کتاب میلہ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقعے پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم ایس پونا بلم نے عام لوگوں سےخود بھی کتابیں پڑھنےاور اپنے بچوں کو کتاب پڑھنے کی ترغیب دئیے جانے کی تلقین کئے۔ موصوف نے کہا کہ جس طرح جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے کام اور ورزش ضروری ہے ٹھیک اسی طرح ذہنی سکون کے لئے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے۔موبائل اور انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی کتابوں کی اہمیت وہی ہے جو پہلے تھی۔ سات دنوں تک چلنے والے اس کتاب میلہ کاآغاز جمعہ کو ہوا اور اختتام 22جنوری جمعرات کے دن ہوگا۔ اس کتاب میلہ میں کولکاتہ ودیگر علاقوں کے پبلیکشنز کے تقریباً 100اسٹال لگائے گئے ہیں جس میں اسٹال نمبر 33 مغربی بنگال اردو اکاڈمی کااسٹال بھی شامل ہے۔افتتاح کے موقعے پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اسٹال پر پروائس چانسلر ڈاکٹر اودے بندھوپادھیا ،تاپش بنرجی ،امرناتھ چٹرجی کے علاؤہ قاضی نذرل یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فاروق اعظم اور رانی گنج ٹی ڈی بی کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شفقت کمال کے پہنچنے پر اکاڈمی کے گورننگ باڈی ممبر شکیل انور اور جنرل باڈی ممبر کہکشاں ریاض خوشی نے ان سبھوں کا پرزور استقبال کیا۔تمام مہمانوں نے اردو اکاڈمی کے اسٹال کا جائزہ لیا اور کئی کتابوں کی ورق گردانہ بھی کئے۔ شکیل انور اور کہکشاں ریاض خوشی نے رانی گنج کے اردوداں طبقہ سے بڑی تعداد میں اس کتاب میلہ کے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اسٹال نمبر 33 پر آنے اور رعائتی قیمت پر اپنی پسندیدہ کتابوں کی زیادہ سے زیادہ خریداری کئے جانے کی اپیل کی ہے۔