راجہ باندھ اسپورٹس اینڈ کلچرل کلب کے زیر اہتمام اتوار کی شام رانی گنج کی معروف ادبی شخصیت رونق نعیم اور اسی شہر سے تعلق رکھنے والے بےلوث سماجی خدمت گار الحاج محمد اسرائیل خان کی یاد میں ایک بامقصد رسم تقسیم ایوارڈ اور کامیاب محفل مشاعرہ کاانعقاد کیا گیا ۔انجمن امداد باہمی کے سکریٹری اور صاحب کتاب شاعر ندیم شعبانی اور معروف شاعرہ،ادیبہ و رانی گنج ٹی ڈی بی کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا نے مذکورہ دونوں مرحومین شخصیات کو اپنی پرمغزتقریر کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان دونوں کے کارناموں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا۔اس موقعے پر بہترین استاد،بہترین ماں،بہترین سماجی خدمت گار اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی چنندہ شخصیات کوپیش کیا۔پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد استاد اور صاحب دیوان شاعر حلیم صابر کی صدارت اور آسنسول سے تعلق رکھنے والے جوان سال نقیب امتیاز احمد انصاری کی نظامت میں ایک خوبصورت اور کامیاب مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔نقیب رحمانی کے نعت اک کے بعدجھاڑکھنڈ کےجھریا دھنباد سے تعلق رکھنے والےسہ ماہی رسالہ “رنگ”کے مدیر وشاعرڈاکٹر اقبال حسین اور منفرد لب ولہجہ کے شاعر امتیاز دانش ،کولکاتہ سے ڈاکٹر احمد معراج،گریڈیہہ سے قیصر امام قیصر،ریاض احمد شمش،کلٹی سے معراج احمد معراج،اظہر عارف، آسنسول سے خورشید ادیب،برنپور سے شاذیہ نیازی،سری پور سے زین العابدین شرر اور امرت نگر کولئیری سے حشمت علی حشمت کےساتھ رانی گنج کے مقامی شعراء وشاعرات میں ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا،ندیم شعبانی،وقاراحمد،عامر احتشام،فرید دانش،انعام حسین معصوم اورامان اللہ صدیقی کے علاؤہ ناظم امتیاز احمد انصاری اور صدر مشاعرہ حلیم صابر نے باری باری اپنے کلام سے سامعین کو بہت متاثر کیا اور ڈھیروں داد بٹورے پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں راجہ باندھ اسپورٹس اینڈ کلچرل کلب کے صدرندیم انصاری اور سکریٹری کمال خان کے علاؤہ پروگرام کے کنوینر ابوحیدراور نسیم اختر سمیت دیگر اراکین کی بھرپور کوششیں رہیں۔
















