Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سالگرہ کی محفل میں مشاعرہ کارنگ رہا غالب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

oplus_2

شمالی آسنسول قریشی محلہ سے تعلق رکھنے والے صاحب کتاب شاعر اور ادب نواز شخصیت خورشید ادیب کے پسرزادہ عاقب رضوان ابن محمدرضوان اور پسرزادی انم ذاکر بنت محمد ذاکرکے یوم پیدائش کے موقعے پر اتوار کے دن خلیل منزل میں حلقہ اردوادب کے بینر تلے ایک کامیاب شعروادب کی محفل سجائی گئی جس میں آسنسول،برنپور،سری پور اور رانی گنج کے علاوہ کولکاتہ اور ہوڑہ کے نمائنده شعراءوشاعرات کی شرکت ہوئی۔مجلس کی صدارت معمر افسانہ نگار الحاج نذیراحمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض امتیازاحمدانصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں بحسن وخوبی انجام دئیے۔معصوم رضامعصوم کےنعت پاک اور محمدحفیظ کی غزل سےمحفل کاآغاز ہوا۔بعدازاں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سیدوسیم الحق،ہوڑہ سے تشریف لائے ہوئے شاعر ونثرنگارایم نصراللہ نصر،ہوڑہ رائٹرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری وشاعرجاوید مجیدی،عبدالرحیم ہلچل،بے غم وارثی،مغربی بنگال اردواکاڈمی کے ارکان شکیل انور، کہکشاں ریاض خوشی،مزاح نگار سیف الاسلام سیف اور صدرمجلس الحاج نذیراحمد یوسفی کی خدمت میں شانہ زیب اوربیچ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔مذکورہ تمام مہمانوں نے اپنے تاثرات کے ذریعہ خورشیدادیب کی ادب نوازی اورموقع بموقع شعروادب کی محفل سجانے عادت کی بھرپور ستائش کرنے کے ساتھ ان کے پوتا اور پوتی کی پیدائش کی سالگرہ پر ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازہ۔ بعدازاں ناظم امتیاز احمدانصاری نےباری باری ایم نصراللہ نصر،جاوید مجیدی،عبدالرحیم ہلچل،بےغم وارثی،وقیع منظر،یاسین ثاقب،ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا،ندیم شعبانی،یاسین ثاقب،خالق ادیب،شاذیہ نیازی،غزالہ تبسم،غلام معین الدین اختر،زین العابدین شرر،ڈاکٹر نظرامام نباض،معصوم رضامعصوم اور میزبان خورشید ادیب کودعوت سخن دیا اور سبھوں نے اپنی اپنی تخلیقات پیش کرکے ڈھیروں داد بٹورے۔صدارتی خطبہ الحاج نذیراحمد یوسفی اور اظہار تشکرانجنئر خورشید غنی کے ذریعہ پیش کئے جانے کے بعد اس کامیاب پروگرام کےاختتام کااعلان کیا گیا۔محفل کےاختتام پرتمام مہمانوں کی ضیافت لذیذبریانی سے کی گئی۔پروگرام میں اپنی شرکت درج کرانے والوں میں صحافی وافسانچہ نگار ریاض اتکلی،نشاط احمد دیوانہ،محمد غفران،انجم پروین،شاہینہ خاتون،شبیلہ خاتون،شبانہ پروین اور محمد آفتاب ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔