Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شعبہ اردو قاضی نذ ر ل یونیورسٹی میں “جہانِ ادب “کے زیرِ اہتمام ادبی نشست کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : مورخہ 28 نومبر 2024 شعبہ اردو قاضی نذ ر ل یونیورسٹی میں اُردو لٹریری سوسائٹی قاضی نذ ر ل یونیورسٹی کی ادبی تنظیم “جہانِ ادب” کی ۔پہلی ادبی نشست منعقد کی گئی۔

۔ اس ادبی نشست میں شعبہ اردو ،قاضی نذ ر ل یونیورسٹی کی استاذ و جہانِ ادب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صوفیہ محمود نے اس ادبی تنظیم کے غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اراکین کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ۔ اس نشست میں بحیثیت صدر ڈاکٹر فاروق اعظم کا انتخاب کیا گیا ۔بعد از جہانِ ادب کے اراکین نے اس ادبی نشست میں اپنی اپنی تخلیق پیش کی۔ سب سے پہلے شعبہ اردو قاضی نذرل یونیورسٹی کی استاذ ڈاکٹر صوفیہ محمود (درس وتدریس میں مادری زبان کی اہمیت)،سمیں رخسار ،ریسرچ اسکالر (غزل )،طلعت انجم فخر، ریسرچ اسکالر (توضیحی نظم اور افسانہ بعنوان”شجر سایہ دار”)۔مشاق الرحمن میقات اول (غزل)،شاءستہ پروین،ریسرچ اسکالر (غالب کا اندازبیاں) عائشہ پروین سابق طالب علم شعبہ اردو (افسانہ:گندگی) میقات سوم کے طالب علم محمد ثاقب خان(مقالہ: مصنوعی ذہانت اور روایتی تعلیم:ایک مطالعہ) شعبہ کے استاذ ڈاکٹر رضامظہر انصاری (غزل) بالاآخر اس پروگرام میں شامل شعبہ اردو کے استاذ اور جہان ادب کے صرر ڈاکٹر محمد فاروق اعظم نےاس ادبی نشست کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین مجلس اور شرکاء کو نیک مشوروں سے نوازا،اور انہوں نے “جہانِ ادب” کے اغراض و مقا صد کو بیان کرتے ہوۓ کہا کہ اس کا مقصد موجودہ و سابق طلباء و طالبات ،ریسرچ اسکالر ،نئے لکھا ریوں کی ذہنی آبیاری ،ان میں اُردو زبان و ادب کے تعلق سے دلچسپی پیدا کرنا نیز زبان و ادب کے فہم و ادراک و مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کرنا ہے ۔ اس ادرہ کے زریعہ کسی اہم ادبی موضوع پر سنجیدہ مباحث کا آن لائن یا آف لائن اہتمام ماہانہ ادبی نشست و ادبی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔