Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شہر کی فعال ادبی تنظیم”فروغِ ادب” کے زیرِ اہتمام مورخہ 27 اپریل 2026 بروز پیر، شام سات بجے ایک یادگار اور پروقار شعری نشست کا انعقاد دفتر فروغِ ادب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*شہر کی فعال ادبی تنظیم”فروغِ ادب” کے زیرِ اہتمام مورخہ 27 اپریل 2026 بروز پیر، شام سات بجے ایک یادگار اور پروقار شعری نشست کا انعقاد دفتر فروغِ ادب*

سبحانی منزل برواڈیہ گریڈیہہ میں کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت تنظیم کے سرپرست *حاجی انیس صاحب* نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض شہر کے معروف نقیب اور شاعر *سرفراز چاند** (سیکریٹری فروغِ ادب) نے اپنے مخصوص اور دلکش انداز میں بحسن و خوبی انجام دیے۔


*استقبالیہ اور اعزازات*
پروگرام کا آغاز ایک خوشگوار تقریبِ استقبال سے ہوا۔ حال ہی میں سعادتِ عمرہ حاصل کر کے لوٹنے والے فروغِ ادب کے سرپرست *الحاج معین الدین شمسی صاحب* کی گل پوشی کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ اس کے بعد مہمانِ خصوصی *ندیم اختر صاحب* (نمائندہ وارڈ کونسلر، وارڈ نمبر 32) کو بھی پھولوں کا نذرانہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا !


*مہمانانِ کرام کی شرکت*
اس تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ مہمانِ ذیشان کے طور پر *امین اکیلا صاحب* اور مہمانِ خاص کے طور پر کانگریس کے رہنما *بلال احمد حسینی صاحب* شریک ہوئے۔
*شعراء کا کلام*
نشست میں شہر اور گرد و نواح کے ممتاز شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کلام پیش کرنے والے شعراء میں درج ذیل اسمِ گرامی شامل ہیں !
*الحاج معین الدین شمسی
*الحاج مشکور میکش
* تصور وارثی
* بی اگست کرانتی
* سرفراز چاند
* صدام حسین صدام
* راشد جمیل
* نسیم قادری نسیم
* سلیم پرواز
* جاوید حسین جاوید
* وسیم انصاری وسیم
* مختار حسینی
*تاثرات اور اعلانات*
صدارتی خطاب میں حاجی انیس صاحب نے
بانیِ فروغِ ادب مختار حسینی کی ادبی خدمات کی پُر زور ستائش کی اور انہیں اس کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔
مہمانِ خصوصی *ندیم اختر صاحب* نے تنظیم کی پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا کہ انشاء اللہ محرم الحرام کے بعد فروغِ ادب کے بینر تلے ایک *عظیم الشان “کل ہند مشاعرہ”* منعقد کیا جائے گا۔
*امین اکیلا صاحب* نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریڈیہہ میں فروغِ ادب ہی وہ واحد تنظیم ہے جو محض خانہ پری کے بجائے حقیقی معنوں میں اردو کی بقا اور ترویج کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


*اختتام*
پروگرام کے اختتام پر بانیِ فروغِ ادب *مختار حسینی* نے تمام مہمانوں، شعراء اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں *بلال حسینی* اور *محفوظ عالم* کا بھرپور اور مثالی تعاون رہا۔ یہ یادگار ادبی محفل رات دس بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

Asansol Dastak Facebook Page ko Follow karen.