Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*طائف میں ظلم سہکے بھی دشمن کو دی دعا:پڑھکر تو دیکھئے کبھی سیرت رسول کی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*طائف میں ظلم سہکے بھی دشمن کو دی دعا:پڑھکر تو دیکھئے کبھی سیرت رسول کی*

*جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو: مولانا سلمان مظاہری*

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جنت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو۔ اگر تم امن چاہتے ہو تو نیکی کی راہ پر چلو اور غریبوں کی مدد کرو۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد سلمان مظاہری نے تحصیل فتح پور کے گاؤں ملاواں پوسٹ کھجنہ میں منعقدہ مذہبی پروگرام جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرے میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام دنیا کے لوگوں کے لیے رحمت ہیں اور بلا تفریق سب کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں مفتی صدام قاسمی نے کہا کہ پیارے آقا کی آمد سے قبل بچیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا اور خواتین کی عزت نہیں کی جاتی تھی لیکن پیارے آقا کی تعلیمات اور خطبات نے لوگوں کے دل بدل دیے، لوگوں میں انسانیت اور تہذیب آ گئی اور لوگ دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے لگے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے لگے۔ اس مذہبی پروگرام، جلسہ سیرت النبی اور نعتیہ مشاعرے کا آغاز قاری رضی عالم ندوی اور امام حافظ ضیاء الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ نوجوان شاعر حسن ساحر نے بارگاہ رسالت میں اپنی نعت پیش کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض جمعیۃ علماء بارہ بنکی کے قانونی مشیر اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ لکھنؤ کے ضلع بارہ بنکی کے کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ احمد سعید حرف نے انجام دیئے_
پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں:-
طائف میں ظلم سہکے بھی دشمن کو دی دعا
پڑھکر تو دیکھئے کبھی سیرت رسول کی
احمد سعید حرف
عزت میرے آقا کے گھرانے کے لیے ہے
پھر اسکے بعد سارے زمانے کے لیےہے۔
وسیم رامپوری
نعت جب پڑھتا ہوں انکی شان میں
جان آ جاتی میری جان میں
کلیم طارق سیدنپوری
میرا نعت لکھنا پڑھنا میرے کام آ رہا ہے
کہ نبی کے عاشقوں میں میرا نام آ رہا ہے
شرافت بسوانی
بو بکرو عمر، عثماں چاہے کہ وہ حیدر ہوں
صدیوں سے زمانے میں چار چمکتے ہیں
حسان ساحر
پڑھیں چھپ کر نمازیں بزدلی یہ ہو نہیں سکتی
بلا خوف و خطر یہ کہ دیا فاروق اعظم نے
رضوان جمالی
اس کے علاوہ قاری پرویز یزدانی، امیر الحسن تنبوری، قاری ذیشان جہانگیرآبادی نے بھی اپنے نعتیہ کلام پیش کئے۔ محمد جنید کی جانب سے سبھی شعراء اور علماء کرام کو شال اوڑھاکر اعجاز سے نوازا گیا۔کمیٹی کے ممبران نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور محمد اشفاق ضلع پنچایت ممبر، راجیش یادو سابق پردھان، ناگیشور پردھان کھنجنہ، محمد۔ جاوید پردھان نمائندہ ملاواں، سنجے پردھان، رمیش ورما بی ڈی سی ممبر، ماسٹر محمد۔ عمران، محمد۔ رفیق، محمد۔ حلیم ٹھیکیدار کی گلپوشی کی گئ۔ آخر میں پروگرام کے کنوینر محمد لقمان نے تمام مولاناوں، مہمانوں، شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاکر علی، محمد شفیق، محمد عنصر، للن، محمد جابر، چاندبابو، امتیاز، جمیل درزی، افضل درزی، محمد اسلم، مظہرالعلوم، محمد ریاض، محمد شکیل، محمد رئیس غلام وارث، مشیر، رحمت علی، اختر علی، اختر علی، افتخار علی، محمد آصف، شمس الدین، شمشیر علی، محمد عرفان راکہ، چاند خان، دوست محمد وغیرہ موجود رہے۔