*فتح پور کے میلہ پنڈال میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد آج*
کنوینر مشاعرہ۔۔۔۔۔۔ نسیم گڈو
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)قصبہ فتح پور میں حضرت مخدوم شیخ حسام الدین رحمت اللہ علیہ کے592 ویں عرس کے موقع پر اس سال تین نومبر 2025 کو ایک آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد میلہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے مشاعرہ کنوینر نسیم گڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار میلہ کمیٹی صدر محمد مشکور کے دعوت نامے پر آل انڈیا مشاعرہ میں ملک کے مشاہیر شعراء کرام مشاعرے میں اپنا کلام پیش کریں گے مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق کارواہک وزیراعلی اتر پردیش جناب ڈاکٹر عمار رضوی شرکت کریں گے مشاعرے کی صدارت سہارا بیورو چیف حشمت اللہ کریں گے مشاعرے کی نظامت کی ذمہ داری ندیم فرخ ادا کریں گے
اس کے علاوہ طاہر فراز، عزم شاکری، شبینہ ادیب، خوشید حیدر ،ہاشم فیروز آبادی، شرف نان پاروی، جہاز دیوبندی، لوکیش ترپاٹھی، شبانہ شبنم، وسیم راجپوری، عثمان مینائی، علی بارہ بنکوی، وسیم رام پوری ،فیض خمار، دانش غزل، اوم شرما اوم، حسان ساحر فتح پوری، مقصود پیامی وغیرہ اپنا کلام پیش کریں گے۔










