*منقبت درشان مولا علی کرم اللہ وجہہ*
نبی کا جشن مناؤعلی علی کہہ کے
ہر ایک غم کو بھلاؤ علی علی کہہ کے
منافقت کو مٹاؤ علی علی کہہ کے
ستونِ ظلم گراؤ علی علی کہہ کے
اگر ہو واقعی د یوانے اہلِ بیت کے تم
زبان و لب کو سجاؤ علی علی کہہ کے
میں پڑھ کے نعت محمد ﷺ چلا ہو ں سونے کو
فرشتوں جھولا جھلاؤ علی علی کہہ کے
جوچاہتی ہو کہ بیٹا وفا کرے تم سے
تو ماؤ دودھ پلاؤ علی علی کہہ کے
جو آئے گھر میں مخالف کسی صحابی کا
تو اس کو گھرسے بھگاؤ علی علی کہہ کے
ہماری قوم کا ایمان سرد ہے “زاہد”
ذراسا جوش دکھاؤ علی علی
*محمد زاہد رضا بنارسی*
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج ۔بھدوہی
Post Views: 102






