Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈاکٹر عبد الحلیم انصاری کی تحقیقی وتنقیدی کتاب بزم سرقہ کی رسم رونمائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج گرلس کالج سے تعلق رکھنے والے شمالی آسنسول کے جواں سال قلمکار ،محقق اورناقد ڈاکٹر عبد الحلیم انصاری کی چھٹی کتاب بزم سرقہ کا اجراء سنیچر کے دن شمالی آسنسول ندی پار ستلہ ڈانگہ کے نیشنل میرج ہال میں کولکاتہ سے تشریف لائے ہوئے شاعر و ادیب اور روٹ نیوز آف انڈیا کے بانی وایڈیٹر اشہر ہاشمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جراء کی اس پروقار تقریب کی صدارت برصغیر کے معمر افسانہ نگار اور بچوں کی کہانیوں کے نمائندہ قلمکار الحاج نذیر احمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص انداز میں ادا کئے۔موقعے پر شاعر و افسانہ نگار اور ڈبلیو بی سی ایس آفیسر سید انجم رومان،ادیب وکالم نگار انجنئیر خورشید غنی،نورانی مسجد کے امام وخطیب مولانا امداد اللہ رشیدی ،جماعت اسلامی ہند کے ضلعی ناظم مشتاق احمداور سماجی خدمت گار وسابق کونسلر الحاج محمد نسیم انصاری بھی خصوصی طور پر نہ صرف موجود رہے بلکہ کتاب کے تعلق سے اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ۔سبھی مقررین نے ڈاکٹر عبد الحلیم انصاری کی تحقیقی وتنقیدی کوششوں کی ستائش کی اور ان کی اس کوشش کو دلیرانہ قدم بتاتے ہوئے دور جدید میں اردو ادب میں رائج سرقہ کی لعنت پر ایک تازیانہ بھی قرار دیا۔ندیم شعبانی نے کتاب کے تعارف کے تعلق سے کولکاتہ کے اصغر رضوی کا ارسال کردہ تحریر سامعین کے گوش گزار کیا۔تقریب کاآغاز مولانا امداد اللہ رشیدی کے فرزند ارجمند حافظ عبیداللہ رشیدی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعدازاں پیاری اور مترنم آواز کے مالک نوجوان ابوفیضان نے نعت پاک اور غزل سنگر محمد حفیظ نے غزل پیش کیا۔الحفیظ ویلفئیر سوسائٹی کے روح رواں وسابق کونسلر الحاج نسیم انصاری نےاظہار تشکر سے قبل صاحب کتاب ڈاکٹر عبد الحلیم انصاری کی حوصلہ افزائی اور ان کی کتاب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے تقریب میں موجود تمام سامعین کو اجرء ہونے والی کتاب بزم سرقہ کی ایک ایک کاپی اپنی جیب خاص سے خرید کر تحفتاً پیش کیا۔ان کی اس کوشش کی سبھوں نے دل کھول کر تعریف کی۔سوسائٹی کے سکریٹری محمد شرف الدین نے تمام مہمانوں کا استقبال بیچ پیش کرکے کیا۔