Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی میں کامیاب طرحی نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مورخہ 27/جولائی کو کلٹی کی ایک ادبی تنظیم “ہم اردو زباں والے” کے زیر اہتمام ایک شاندار طرحی نشست کا انعقاد ٹی وی ہاسپٹل گراؤنڈ کے میرج ہال (کلٹی)میں کیا گیا جس کی صدارت معروف صاحب دیوان شاعر معراج احمد معراج نے کی اور نظامت کے فرائض مشہور وہ معروف شاعر ہرویز عالم قاسمی نے انجام دیئے۔ مہمانانِ گرامی میں جناب شکیل خان محمد سعید مٹلوااور ماسٹر منصور عالم قابلِ ذکر ہیں۔اس نشست کے لیے تین مصر عہائے طرح دیئے گئے تھے جو یوں ہیں:
“ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں”(مرزا غالب)
اپنا تو زخم بھر گیا کب کا(جاوید اختر)
بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا(جون ایلیا)
بہت سے شعرا نے ان مصرعوں پر طبع آزمائی کی اور اچھے اچھے کلام سننے کو ملے ۔اس نشست میں کچھ نو مشق شعرا بھی تھے اور کچھ کہنہ مشق سخنور بھی موجود تھے جنہوں نے اچھی اچھی طرحی غزلیں پیش کیں۔رات نو بجے سے نشست کا آغاز ہوا اور تقریبا بارہ بجے رات تک کامیابی کے ساتھ جاری رہی۔اس نشست کے شعرائے کرام کے نام یوں ہیں؛ پرویز عالم قاسمی،ہریرہ شہزاد وارثی،مکرم علی نادم ،خالق کلٹوی، جاں نثار اختر ،نثار احمد انصاری،سیف اللہ شوکت،شمشاد اکرم،حافظ محمد ارشد،حافظ معاذ،عمران افروزوغیرہ۔کہنہ مشق شاعر اشرف یعقوبی اور معروف شاعر یاسین ثاقب کے کلام ڈاک سے موصول ہوئے جنہیں عمران افروزاورحافظ ارشد نے پڑھ کر سنایا۔صدرِ مشاعرہ نے اپنی طحی غزل سے سامعین کو محظوظ کیا اور خطبے میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کہنہ مشق شعرا کے علاوہ کچھ نئے شعرا بھی غزلیں خوب کہہ رہے ہیں۔سامعین کی اچھی خاصی تعداد تھی اور سب نے شعرائے کرام کی بھر پور پذیرائی کی۔( عمران افروز،کلٹی)