Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*🇮🇳 جشن یوم جمہوریہ 🇮🇳*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مورخہ 26 جنوری 25 کو بعد نماز ظہر جھریاگادی مسجد کے سامنے معصوم کلب جھریاگادی زیر اہتمام “فروغ ادب” گریڈیہہ کے تعاون سے یوم جمہوریہ کے موقعے پر ایک شاندار مشاعرہ وکوی سمیلن منقعد کیا گیا جس کی صدارت حاجی ابرار صاحب نے کی اور بطور مہمان خصوصی جانے مانے سماج سیوی اور مالے نیتا شری راجیش سنہا جی شامل ہوئے !
نظامت شہر کے معروف شاعر و نقیب سرفراز چاند سیکریٹری “فروغ ادب” نے کی
جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں !
الحاج مشکور میکش, الحاج معین الدین شمسی, تصور وارثی, شاداب علی خان, جاوید حسین جاوید, راشد جمیل, صدام حسین صدام,سلیم پرواز,اکرام الحق ولی,نظام الدین ظہوری, اور مختار حسینی, سبھی شعراء نے اپنے اپنے انداز پیش کئے !
قومی ایکتا پر ایک سے بڑھکر کلام سنایا …….
مہمان خصوصی شری راجیش سنہا نے اسری مہستو میں شامل ہوئے “فروغ ادب“ کو میمینٹو اور شعراء کو سند دیا اور کہا کہ “فروغ ادب“ اردو کا ایک واحد ادارہ ہے جو ہر موقعے پر پروگرام کیا کرتا ہے “فروغ ادب“ گریڈیہہ کے سارے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں !
میں “فروغ ادب“ گریڈیہہ کا سرپرست ہوں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے !
اس کے بعد صدر محترم نے صدارتی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ “فروغ ادب” گریڈیہہ میں ادب کو زندہ رکھا ہے میں “فروغ ادب” کے سارے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں “فروغ ادب” کے ساتھ ہوں !
اس کے بعد معصوم کلب کے صدر فردوس عالم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اگلی نشست تک پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کیا !
پروگرام کامیاب بنانے میں جھریا گادی کے نوجوانوں کا بھرپور تعاون رہا پروگرام شام پانچ بجے تک چلا