Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں رسالہ “رنگ”کا100واں شمارہ عالمی خواتین ادب نمبر کااجراء بنگال اورجھاڑکھنٍڈ کی علمی وادبی شخصيتوں کی تقریب رونمائی میں ہوئی شرکت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : ادارہ اہل قلم(دھنباد’جھاڑکھنڈ)اور کاروان ادب(رانی گنج)کےزیراہتمام اتوار کے آسنسول کارپوریشن کے سجےسجائےائیرکنڈیشنڈ ہال میں دھنباد سے نکلنے والا سہ ماہی رسالہ “رنگ” کاتاریخی 100واں شمارہ “عالمی خواتین ادب نمبر”کااجراء شاعر وصحافی اور مدیراعلی “دسترس”دھنباد ڈاکٹر رونق شہری کے ہاتھوں ہوا.اس تقریب رونمائی کی صدارت برصغیر کے معمرافسانہ نگارالحاج نذیراحمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض آسنسول دی سیٹی آف برادریڈکے جواں سال نقیب امتیازاحمدانصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں بحسن وخوبی انجام دئیے.افتتاحی کلمات ہگلی محسن کالج کے سابق صدرشعبہ اردوپروفیسر شاہداختر اداکئے جبکہ خیرمقدمی کلمات رانی گنج ٹی ڈی بی کالج سے تعلق رکھنے والی شاعرہ,ادیبہ,تخلیق کاراور رسالہ رنگ کی مہمان مدیرہ ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا پیش کئے.موقعے پر بزرگ افسانہ نگار الحاج ڈاکٹر عشرت بیتاب,مغربی بنگال اردواکاڈمی کے رکن اور کئی کتابوں کے خالق الحاج انجنئیر خورشید غنی,شاعروادیب ڈاکٹر حسن نظامی,افسانہ نگار غیاث اکمل ,شاعرامتیاز بن عزیزاورڈاکٹر محمد یونس کے علاوہ کمارڈوبی, آسنسول,رانی گنج, برنپور,کلٹی,سری پور اور جموڑیہ سے تعلق رکھنے والی نمائندہ علمی وادبی شخصیتوں کی اچھی خاصی تعدادموجود رہی.سبھوں نے شان بھارتی کےدنیا سے چلے جانے کے بعدسہ ماہی رسالہ رنگ کوپورے آب وتاب کے ساتھ منظرعام پر لانےکی کامیاب کوشش کیلئے عمومی طورپر اور اس رسالہ کے 100واں شمارہ کو تاریخی اوریادگار بنانے کیلئے عالمی خواتین ادب نمبر نکالے جانے کیلئے اس رسالہ کے مدیراعلی,شاعر,محقق اورصحافی ڈاکٹر اقبال حسین اور مہمان مدیرہ ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا کی ستائش کی اور تمام ترنامساعد حالات کےباوجود اردو رسالہ کوپابندی کے ساتھ شائع کرنے کی کامیاب

 

کوشش پر دلی مبارکباد پیش کی.

ادارہ کاروان ادب کی جانب سے ادارہ کی موسیس ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا,صدر سیف الااسلام سیف,سکریٹری وقار احمد سمیت ندیم شعبانی,شاہینہ پروین کے ہاتھوں مدیراعلی ڈاکٹراقبال حسین کوشال,مومنٹو اور پھولوں کاہار پیش کیا گیا جبکہ تمام مہمانوں کو ان اراکین کے علاوہ خورشید ادیب,ڈاکٹر محمد نسیم,عالم انجم اور مغربی بنگال اردو کی رکن طلعت شہمید کے ذریعہ شانہ زیب پیش کیا گیا.پروگرام کاآغاز معروف ناظم وشاعر خالق ادیب نے نعت پاک کے ذریعہ کیا.بعدازاں غلام غوث آسوی,غزل سنگرمحمد حفیظ اور مترنم آواز کے مالک نوجوان ابوفیضان نے غزلوں سے سامعین کی تواضع کیاجبکہ وقیع منظر نے پروگرام کے تعلق سے چارمصرعے پیش کئے.صدارتی خطبہ الحاج نذیراحمد یوسفی اور اظہارتشکر سیف الااسلام سیف کے ذریعہ ادا کئے جانے کے بعد اس کامیاب

 

پروگرام کے خاتمے کااعلان کیا گیا.