کٹک 16 نومبر: کٹک کی مشہورسماجی و ادبی تنظیم “خدمات”کی جانب سےاڈیشا اردو اکاڈمی کے سال 2023 کے انعام یافتگان کی پذیرائی کے مد نظر 16 نومبر بروز اتوار دیوان بازار پے قائم “مائیکا” ہاوس کے کانفرنس ہال میں ایک شاندار آل اڈیشا مشاعرہ منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت اڈیشا کی واحد سہہ ماہی اردو رسالہ”ادبی محاذ”کے مدیر اعلٰی استاد شاعر باکمال قلم کار عالیجناب محترم سعید رحمانی صاحب نے کی تو وہیں نظامت کے فرائض اڈیشا کے مشہور ومعروف شاعر خوبصورت آواز کے مالک جناب سید نور الٰہی ناطق نے بحسن و خوبی انجام دیا۔مہمان اعزازی کی حیثیت سے گورننگ کونسل NCPUL کے ممبر اور اڈیشا اردو اکاڈمی کے سابق سکریڑی جناب سید مشیر عالم صاحب،سابق کمشنر آف لینڈ ریفرمس جناب سید اقدس صاحب، ہندی کویتری انجمن آرا اور اڈیشا اردو اکاڈمی کے نائب صدر سید نفیس دسنوی صاحب رونق اسٹیچ رہے۔مشاعرہ کے درمیان اڈیشا اردو اکاڈمی کے سال 2023 کے انعام یافتگان اڈیشا کے دو معروف شاعر جناب عبدالحق بیتاب اور سمیع الحق شاکر وارثی صاحب کی پذیرائی کرتے ہوئے مہمانوں کے یاتھوں گلدشتہ پیش کر شال پوشی کی گئی۔

اس آل اڈیشا مشاعرہ میں رفیق رضا،خاور نقیب،یونس عاصم،اصغر حسین اصغر،بھدرک سے جعفر دانش،بالاسور سے عظیم بالیسری،شوکت رحیم، مجیب الرحٰمن میکش اور یوسف رحیم کے ساتھ لگ بھگ بائیس شعراء کرام نے شرکت کر اپنا اپنا کلام پیش کر سامعین کو خوب خوب محظوظ کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔











